پاکستانی گھڑ سوار نے ایشین گیمز کیلیے کوالیفائی کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
پاکستان کے ٹاپ گھڑ سوار عثمان خان نے فرانس میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل تھری اسٹار ایونٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایشین گیمز 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق عثمان خان نے اپنے گھوڑے ایڈن آف دی ورٹ کے ساتھ سی سی آئی تھری اسٹار لانگ فارمیٹ میں 59 رائیڈرز میں مجموعی طور پر چھٹی پوزیشن حاصل کی۔
عثمان خان ایونٹ میں سب سے نمایاں ایشیائی رائیڈر بھی ثابت ہوئے۔
اس شاندار کارکردگی کے ساتھ انہوں نے انٹرنیشنل ایکویسٹرین فیڈریشن کے قواعد کے مطابق ایشین گیمز کے لیے درکار کم از کم اہلیت کا معیار حاصل کرلیا۔
تین روزہ ایونٹ میں نیشنل پوزیشن کے مقابلے میں پاکستان نے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ میزبان فرانس پہلے نمبر پر رہا، بھارت کے رائیڈر آشیش لمائے نویں نمبر پر رہے۔
عثمان خان نے کہا کہ ایشین گیمز کے لیے کوالیفائی کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایشین گیمز
پڑھیں:
کراچی میں ڈاکو راج، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پولیس اہلکار کو گولی ماردی گئی
کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی گودام چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گودام چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے 24 سالہ عثمان سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر ٹانگ پر گولی مار دی۔
زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ انویسٹی گیشن پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے، کانسٹیبل عثمان نے ایک ملزم کو پکڑلیا لیکن اس کے دوسرے ساتھی نے فائرنگ کردی۔
انہوں نے بتایا کہ کانسٹیبل عثمان کو ٹانگ پر گولی لگی ، حالت خطرے سے باہر ہے۔