کراچی کی تاجر برادری پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے‘سہیل احمد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (بزنس رپورٹر) آرام باغ ٹریڈر الائنس کے صدر سہیل احمد نے کہا ہے کہ کراچی کی تاجر برادری پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان انجمن تاجران کے ترجمان محمد اسماعیل لالپوریہ اور آرام باغ ٹریڈرز الائنس کے نمائندہ کاشف قریشی کے ہمراہ پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر کراچی میں منعقدہ میڈیا مہم سیشن میں شرکت کے بعد کیا۔تاجر رہنما اور آرام باغ ٹریڈرز الائنس کے صدر سہیل احمد نے مزیدکہا کہ نوجوانوں کو فوج میں شمولیت کی ترغیب دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک کے دفاع کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور تاجر برادری ہر سطح پر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سہیل احمد نے اس بات پر زور دیا کہ غیر معیاری اور غیر مستند خبروں کو سوشل میڈیا اور میڈیا پر پھیلانے سے گریز کیا جائے کیونکہ اس سے قومی یکجہتی اور اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ دورے کے آخر میں پاک فوج کے افسران نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ دورے کے موقع پر افسران نے کہا کہ کاروباری حضرات کی مشکلات میں ان کے ساتھ ہیں۔اس موقع پر تمام رہنماؤں اور افسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی یکجہتی اور استحکام کے لیے تاجر برادری اور مسلح افواج شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تاجر برادری سہیل احمد پاک فوج
پڑھیں:
پورٹ قاسم عالمی رینکنگ میں نمایاں، دنیا کی نویں تیزی سے ترقی کرتی کنٹینر بندرگاہ قرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان کی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور ہوگیا، پورٹ قاسم کو بین الاقوامی ادارے کی تازہ رپورٹ میں دنیا کی نویں سب سے زیادہ ترقی کرنے والی کنٹینر بندرگاہ قرار دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس (CPPI) 2024 میں 400 سے زائد عالمی بندرگاہوں کا تجزیہ کیا گیا، جس میں پورٹ قاسم نے محض چار برسوں میں 35.2 پوائنٹس کی شاندار بہتری کے ساتھ دنیا بھر میں نمایاں مقام حاصل کیا، یہ کامیابی پاکستان کی بڑھتی ہوئی تجارتی صلاحیت اور بندرگاہی شعبے میں عملی اصلاحات کا نتیجہ ہے۔
وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے اس پیش رفت کو قومی فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسی اصلاحات، مؤثر قوانین اور ڈیجیٹلائزیشن نے اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا،کارگو آٹومیشن، ریئل ٹائم ٹریکنگ اور جدید سہولیات نے پاکستان کی بندرگاہی صنعت کو عالمی معیار پر لا کھڑا کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے طویل عرصے سے رکے ہوئے ڈریجنگ منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد بڑے جہازوں کی آمد و رفت ممکن ہوگی اور تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ نئے برتھس اور اسٹوریج سہولیات سے برآمدی استعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔
چیئرمین پورٹ قاسم ریئر ایڈمرل (ر) معظم الیاس نے اس کامیابی کو افرادی قوت کی محنت، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور اختراعی اقدامات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت پاکستان کو خطے کے ایک ابھرتے ہوئے لاجسٹکس حب کے طور پر اجاگر کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی، گوادر اور پورٹ قاسم مل کر ایک جدید سمندری مثلث تشکیل دے رہے ہیں، جس سے نہ صرف تجارتی لاگت کم ہوگی بلکہ پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش مارکیٹ بن جائے گا۔