اسلام آباد پولیس کی نیشنل پریس کلب میں توڑ پھوڑ، صحافیوں پر تشدد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کی پریس کلب میں گھس کر توڑ پھوڑ اور صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا، وزیر داخلہ نے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ، اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل ہوگئی، کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی۔ اسلام آباد پولیس نے کیفے ٹیریا میں موجود صحافیوں پر بھی تشدد، پولیس پریس کلب ملازم کو بھی گرفتار کر کے لے گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پریس کلب میں پولیس داخلے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریس کلب میرے گھر کی طرح ہے، اس واقعہ کی مکمل تفتیش کی جائے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کی پریس کلب میں گھس کر توڑ پھوڑ اور صحافیوں پر تشدد کا نوٹس لے لیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔ محسن نقوی نے تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں، واقعہ میں ملوث اہلکاروں کا تعین کرکے انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پریس کلب میں صحافیوں پر وزیر داخلہ توڑ پھوڑ
پڑھیں:
پاکستان میں گوگل دفتر ٹیک سیکٹر کیلئے بڑی پیش رفت: وزیر آئی ٹی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان ایکٹ ہمارے ڈیجیٹل وژن کو قانونی تحفظ اور تقویت دیتا ہے۔ اسلام آباد میں 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کو وزیر اعظم آفس، ایس آئی ایف سی، وفاقی کابینہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں افواج، سرکاری ادارے، نجی شعبہ دوران جنگ ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔ وزارت آئی ٹی، پی ٹی اے، فورسز اور نجی ماہرین نے بھی مل کر سائبر دفاع مضبوط کیا۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ گوگل کا پاکستان میں دفتر کھولنے کا فیصلہ ٹیک سیکٹر کے لئے بڑی پیش رفت ہے۔ کلاڈ انفراسٹرکچر پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد ہے۔ شہریوں کی پوری زندگی کو جامع ڈیجیٹل ماحول میں منتقل کرنا ہمارا ہدف ہے۔