امریکی شہری کا داڑھی کی طویل چٹیا بنانے کا انوکھا ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
امریکا میں ایک شہری نے 3 فٹ اور 6 انچز کی ریکارڈ لمبائی تک داڑھی کی چٹیا بڑھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
2015 میں کیلیفورنیا سے امریکی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم منتقل ہونے والے رُڈولف مارٹینو نے یہ ریکارڈ اپنی داڑھی کی چٹیا دنیا کی سب سے پستہ قد خاتون سے بھی ایک فٹ زیادہ بڑھا کر اپنے نام کیا۔
رُڈولف کا گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنی داڑھی کو دو ہفتوں میں ایک بار دھوتے ہیں اور اس کو مکمل خشک میں دو یا تین لگ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں ان کا اپنے بال یا داڑھی تراشنے کا کوئی ارادہ نہیں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حیدرآباد: پٹاخے بنانیوالی فیکٹری میں دھماکے سے 7 افراد جاں بحق
حیدرآباد (نیٹ نیوز) حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے سے 7 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر لطیف آباد کے مطابق غیر قانونی طور پر ایک گھر میں پٹاخے بنانے کی فیکٹری بنائی گئی تھی، پٹاخے ایک کمرے میں بنائے جا رہے تھے۔ فیکٹری رہائشی علاقے سے باہرکھیتوں کے قریب بنائی گئی تھی۔