فلوٹیلا پر حملے کی ذمے داری امریکی حکومت ہے‘فلسطین فاؤنڈیشن
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-01-9
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں سیکڑوں مرد و خواتین شریک ہوئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے
تھے جن پر صمود فلوٹیلا کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرے سے ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو، جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، میجر (ر) قمر عباس، پیپلز پارٹی کے ارشد نقوی، جمعیت علمائے پاکستان کے علامہ عقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمد نورانی، مسلم لیگ ن کے پیر ازہر علی شاہ ہمدانی، سابق ایم این اے محمد حسین محنتی، مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، مرکزی مسلم لیگ کے فیصل بلوچ، اے این پی کے یونس بونیری، پی ٹی آئی کی عرم بٹ، پاکستان نظریاتی پارٹی کے حمزہ نقوی، مسیحی رہنما پاسٹر ایمانوئیل، وکلاء رہنما حسیب جمالی، ہیومن رائٹس کونسل کے جمشید حسین اور فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ صرف فلسطینی عوام کا حق ہے اور امریکہ کسی صورت یہ اختیار نہیں رکھتا۔ انہوں نے اسرائیل کو ناجائز اور غاصب ریاست قرار دیا اور اسلامی و عرب حکومتوں سے غزہ کے دفاع کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ٹرمپ پلان کی حمایت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے بیان واپس لینے اور قائداعظم و علامہ اقبال کے مؤقف کی تجدید پر زور دیا۔اس موقع پر شرکاء نے “امریکہ مردہ باد”، “اسرائیل نامنظور” اور “فلسطین کی آزادی” کے نعرے لگائے۔ مظاہرے میں عبد الوحید یونس، یاور عباس، ابراہیم چترالی، اعجاز فضل، مفتی محمد سعید، نسرین حسین، جبین عالم، فرید میمن، قاضی زاہد حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک کا لاہور ائرپورٹ کا اچانک دورہ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے لاہور ائرپورٹ کا اچانک دورہ کیا اور وزراء 2 گھنٹے تک ائرپورٹ پر موجود رہے، امیگریشن پراسیس کا مشاہدہ کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاونٹرز پر رش دیکھ کر ناراضگی کا اظہارکیا اور پراسیس جلد نمٹانے کے احکامات دیئے۔
دونوں وزراء نے بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن پراسیس کے بارے پوچھا۔
وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیکر اسٹیکرز چیک کئے، پروٹیکر کے تحت ڈرائیور کی ملازمت کیلئے بیرون ملک جانے والے نوجوان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر سفر سے روک دیا گیا۔
وفاقی وزیر سالک حسین نے اظہار برہمی کیا اور انکوائری کا حکم دیا۔
ایف آئی اے اہلکار کی مبینہ ملی بھگت سے بیرون ملک جانے والے مسافر کو امیگریشن عملےنے کاونٹر پر روک لیا، آف لوڈ مسافر کو نجی کمپنی کو ادا رقم واپس دلانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے دونوں نوجوانوں کو روکنے والے امیگریشن اہلکاروں کو بلا کر شاباش دی اور اپنی جیب سے انعام دیا، تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دینے کا اعلان کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے، غیر قانونی امیگریشن قطعا برداشت نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ایف آئی اے یا کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
سالک حسین نے کہا کہ پروٹیکر کے تحت مسافروں کی متعلقہ ملازمت کی مستند دستاویزات کی تصدیق ہر صورت کی جائے۔