پیارے نبی (ص) انسانیت کے علمبردار اور اخوت و محبت کی مثال ہیں، الحاج عرفان احمد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
انٹرنیشنل ایکویٹیبل ہیومن رائٹس کونسل کے قومی صدر کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے لامحدود سماجی، سیاسی اور معاشی پیغامات پر آج بھی انسانیت کو مضبوطی سے کاربند رہنے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر، انٹرنیشنل ایکویٹیبل ہیومن رائٹس کونسل کے قومی صدر محمد عرفان احمد نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے لامحدود سماجی، سیاسی اور معاشی پیغامات پر آج بھی انسانیت کو مضبوطی سے کاربند رہنے کی ضرورت ہے، دراصل ہمارا اپنے آقا و مولا (ص) سے عشق و احترام ناقابلِ شکست اور اٹل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی نبی کریم (ص) کی شان میں گستاخی کی کوشش کرتا ہے تو ہمیں ہندوستانی دستور اور عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہوئے انصاف کی جدوجہد کرنی چاہیئے، البتہ ہمارا اپنی معزز عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے، لہٰذا نبی کریم (ص) سے حقیقی محبت صرف زبان کے دعووں میں نہیں بلکہ ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے اور ان کی تعلیمات کو زندگی میں اپنانے میں ہے۔
محمد عرفان احمد نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ نبی کریم (ص) کے احترام کا عملی ثبوت ان کی تعلیمات یعنی امن، برابری، رواداری، عدل، تعلیم، ترقی اور رحمت کو اختیار کرکے دیں، یہی سب سے بڑا خراجِ عقیدت اور سچا اظہارِ محبت ہوگا۔ محمد عرفان احمد نے مزید کہا کہ سڑکوں پر اتر کر پُرتشدد احتجاج کرنا نہ صرف اسلام کی اصل تعلیمات کے منافی ہے بلکہ ملک کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر بھی بوجھ ڈالتا ہے، تاہم ایک سچے مسلمان کو یہ بھی مدنظر رکھنا چاہیئے کہ ان دنوں ملک بھر میں ہندو برادری کے اہم تہوار منائے جا رہے ہیں، البتہ ایسے مواقع پر سڑکوں پر مظاہرے کرنا مسلم سماج کی طرف سے نامناسب پیغام دے گا اور بھائی چارے کی فضا کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عرفان احمد کہا کہ
پڑھیں:
باراک اوباما کی مشیل اوباما کو شادی کی 33ویں سالگرہ پر محبت بھری مبارکباد
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی اہلیہ اور سابق خاتون اول مشیل اوباما کو شادی کی 33ویں سالگرہ پر محبت بھرے الفاظ کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں اوباما نے لکھا کہ میری زندگی کا سب سے بہترین فیصلہ مشیل اوباما سے شادی کرنا تھا۔ 33 برسوں سے میں ان کی طاقت، وقار اور عزم کو سراہتا آیا ہوں، اور یہ کہ وہ یہ سب کچھ انتہائی خوبصورتی سے نبھاتی ہیں۔ ہیپی اینیورسری !
The best decision I ever made was marrying you, @MichelleObama. For 33 years, I’ve admired your strength, grace, and determination — and the fact that you look so good doing it all. Happy anniversary! pic.twitter.com/YoV098JDS5
— Barack Obama (@BarackObama) October 3, 2025
واضح رہے کہ باراک اور مشیل اوباما کی شادی 3 اکتوبر 1992 کو شکاگو میں ہوئی تھی۔ دونوں کی 2 بیٹیاں ہیں، مالیا این اوباما اور نٹاشا اوباما (ساشا)۔
اوباما خاندان کو امریکا کی سب سے متاثرکن سیاسی اور سماجی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کی فیملی کو ہمیشہ عوامی سطح پر مقبولیت حاصل رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
باراک اوباما سابق امریکی صدر سابق خاتون اول شادی کی 33ویں سالگرہ مشیل اوباما