فائل فوٹو۔

شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں موجود ڈپریشن طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے۔ سسٹم شدت اختیار کر کے سمندری طوفان شکتی میں تبدیل ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شکتی 6 گھنٹوں کے دوران شمال مغرب کی طرف بڑھا ہے، سمندری طوفان کراچی سے 360 کلومیٹر جنوب میں ہے۔ طوفان ابتدا میں شمال مغرب میں حرکت کرے گا اور 24 گھنٹوں میں اسکے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغرب کی طرف حرکت کرتے ہوئے وسطی شمالی بحیرۂ عرب پہنچنےکا امکان ہے۔ 

کل تھر پارکر، عمر کوٹ، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، ٹنڈو محمد خان، حیدر آباد، مٹیاری، شہید بینظیر آباد، سانگھڑ، جامشورو، کراچی، حب، لسبیلہ، آواران اور کیچ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ 

اس دوران ساحل کے قریب سمندر میں انتہائی طغیانی رہ سکتی ہے اور ہواؤں کے جھکڑ 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے کہا ماہی گیر 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں۔ طوفان کے مرکز میں 4 اکتوبر کی شام تک ہوا کی رفتار 65 سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میں تبدیل امکان ہے

پڑھیں:

رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی

رواں مالی سال26-2025 کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد رہی اور قابل کاشت رقبہ 3.6 فیصد کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی اور اہم فصلوں کی مجموعی پیداوار میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

قومی اقتصادی سروے 26-2025 کے اہم نکات کے مطابق گندم کاشت رقبہ 4.4 فیصد اور پیداوار4.3 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 96 لاکھ ٹن رہی۔

مالی سال 26-2025 کے دوران چاول کی پیداوار میں 2.8 فیصد اضافہ ہوگیا، گنے کی پیداوار میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی پیداوار8 کروڑ 94 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مکئی کی پیداوار میں 2.7 فیصد کمی آئی تاہم کاشت کا رقبہ گزشتہ سال کے برابر رہا، کپاس کی پیداوار میں بھی 0.5 فیصد کمی رہی اور کاشت کا رقبہ بھی 1.5 فیصد کم ہوگیا۔

دیگر فصلوں میں 2.4 فیصد نمواور پیداوار میں ریکارڈ 50.4 فیصد اضافہ ہوگیا، آلو کی پیداوار 27.6 فیصد، آم 11.6 فیصد اور کیلے کی پیداوار 30.8 فیصد بڑھ گئی۔

اسی طرح ہلدی کی پیداوار میں 25.1 فیصد مرچوں کی پیداوار میں 9.2 فیصد، کاٹن جننگ اور متفرق زرعی شعبوں کی شرح نمو صرف 0.1 فیصد رہی اور لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
  • عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا
  • وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے