اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر اصولی اتفاق رائے کرلیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھیجی تھی، کمیٹی کے مذاکرات ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدے پر اصولی اتفاق رائے کرلیا ہے، اس وقت معاہدے کے مسودے پر دونوں اطراف سے غورکیا جارہا ہے اور جلد معاہدے پردستخط ہوجائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی

انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت ایسی صورتحال سے بچ گئے ہیں جہاں پاکستان کے بد خواہ بد امنی اور عدم استحکام چاہتے تھے، یہ جیت پاکستان اورآزاد کمشیرکے عوام اورجمہوریت کی ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھاکہ وزیرامورکشمیرکی نگرانی میں ایک مستقل کمیٹی بنائی ہے، کمیٹی کا ہرپندرہ 15 دن میں اجلاس ہوگا، مطالبات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے مزید بتایاکہ مہاجرین کی نشستوں سے متعلق ایک آئینی ماہرین کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، آئینی ماہرین کی کمیٹی تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی اور کمیٹی کے جائزے کے بعد جو فیصلہ کیا جائے گا وہ سب کو قبول ہوگا، یہ آئینی معاملہ ہے اس میں جلد بازی نہیں کی جائے گی۔خیال رہے کہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں حکومتی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے۔  مذاکراتی عمل میں طارق فضل چوہدری، راجہ پرویز اشرف، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال اور امیر مقام شریک ہیں۔

مقدر کا سکندر اور کسے کہتے ہیں؟؟

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ایکشن کمیٹی کے احسن اقبال معاہدے پر کے ساتھ

پڑھیں:

معرکۂ حق فوج نے جیتا، معرکۂ ترقی ہم سویلینز کو جیتنا ہو گا: احسن اقبال

احسن اقبال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معرکۂ حق فوج نے جیتا، معرکۂ ترقی ہم سویلینز کو جیتنا ہو گا۔

شکر گڑھ کے موضع بدھن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بھارت شکست کا بدلہ لینے کے لیے دہشت گردی کروا رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز پنجاب میں ترقی کے انقلابی منصوبے شروع کر چکی ہیں، پالیسیوں کی کامیابی کے لیے امن، سکون اور استحکام کی ضرورت ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کی حکومت دہشت گردی کو تحفظ دے رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قربانی کے جذبے نے ہمیں معرکۂ حق میں کامیابی دلائی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آل پاکستان وکلا ایکشن کمیٹی کا ملک بھر کے وکلا سے آئینی عدالت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ
  • پاکستان کو انتشار نہیں،امن کی ضرورت ہے،احسن اقبال
  • سیکرٹری کے پاس صرف ایک گاڑی ہوگی، ایکشن کمیٹی حقیقت ہے جسے تسلیم کرنا ہوگا، نو منتخب وزیر اعظم آزادکشمیر
  • پاکستان اور ایران کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیرھواں دور مکمل، عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق
  • ایکشن کمیٹی ایک حقیقت، ریاستی معاملات چلانے کے لیے 20 رکنی کابینہ تشکیل دوں گا، فیصل ممتاز راٹھور
  • خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے، احسن اقبال
  • معرکۂ حق فوج نے جیتا، معرکۂ ترقی ہم سویلینز کو جیتنا ہو گا: احسن اقبال
  • پی ٹی آئی کا دور حکومت ملکی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا ، احسن اقبال
  • حکومت قیدی 804کا نمبر تبدیل کر کے 420کر دے، احسن اقبال
  • 27ویں آئینی ترمیم پر آزاد کشمیر کی حکومت پی پی کی جھولی میں ڈال دی جائے گی: لیاقت بلوچ