گلشن اقبال: بحالی سینٹر میں معذور بچے پر تشدد‘ ٹیچر برطرف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال بلاک 6 میں واقع ایک بحالی سینٹر میں معذور بچے پر خاتون ٹیچر کے تشدد کا افسوسناک واقعہ 26 ستمبر کو پیش آیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ٹیچر بچے کو بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ واقعے کے بعد سینٹر کی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ٹیچر کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدا میں سینٹر نے خود مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ صرف بچے کے قریبی رشتہ دار ہی مقدمہ درج کراسکتے ہیں۔ اس مقصد کیلیے والدین سے رابطہ کیا گیا، مگر انہوں نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا۔ بعدازاں الطاف حسین نامی شہری نے واقعے پر مدعیت اختیار کرتے ہوئے بحالی سینٹر کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ پولیس حکام کے مطابق تشدد کرنے والی خاتون کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد پولیس کے 5 اہلکار برطرف
اسلام آباد پولیس کے پانچ اہلکاروں کو اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے پر سخت سزا دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی پولیس کے پانچ اہلکاروں کواختیارات سے تجاوز کرنے اورڈیوٹی میں غفلت پر ملازمتوں سے برطرف کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے لیڈی کانسٹیبل سمیت پانچ اہلکاروں کوملازمتوں سے برطرف کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ برطرف ہونے والے ملازمین میں کانسٹیبل اسد علی ، کانسٹیبل صدام حسین ،کانسٹیبل سلیم ، لیڈی کانسٹیبل ماریہ جمیل اور کانسٹیبل دانیال شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کے خلاف شکایات موصول ہوئیں تھیں جس کے بعد انکوائری کی گئی اور قصور وار ہونے پر سخت سزا دی گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ڈیوٹی اختیارات کا ناجائز استعمال یا ڈیوٹی میں کسی بھی اہلکار کی غفلت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور مرتکب اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے گی۔