بشارالاسد کو روس میں زہردیے جانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی تنظیم کا سابق صدر بشارالاسد کو روس میں زہر دیے جانے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ شامی ہیومن رائٹس آبزرویٹری کے مطابق زہر خورانی کے بعد بشارالاسد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں اور حالت اب بہتر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے کا مقصد روسی حکومت کو شرمندہ کرنا اور ملوث ٹھہرانا بتایا گیا ہے۔ بشارالاسد سے صرف بھائی ماہرالاسد کو اسپتال میں ملاقات کی اجازت ملی۔ دوسری جانب روس نے تاحال بشارالاسد پر حملے یا زہر دینے کے الزامات پر ردعمل نہیں دیا ۔ یاد رہے کہ بشارالاسد کو 10ماہ پہلے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد روس میں سیاسی پناہ ملی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بشارالاسد کو
پڑھیں:
ترکیہ : استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرز گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس کے بعد شہریوں میں خوف پھیل گیا ۔ ترک ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز استنبول میں 5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا جس کا مرکز استنبول کے جنوب مغرب میں بحیرہ مرمرا تھا۔ زلزلے سے شہر کی کئی عمارتیں لرز گئیں اور لوگ گھبرا کر سڑکوں پر نکل آئے۔ رپورٹ کے مطابق فوری طور پر زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔