سجاول،سنی رابطہ کونسل کے تحت اسرائیل مردہ باد ریلی کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سجاول(نمائندہ جسارت) سنی رابطہ کونسل میرپور بھٹورو اور سجاول میں بعد جمعہ جامع مسجد خالد بن ولید سجاول سے مرکزی محمدی مسجد تک سٹی حافظ محمد سلیمان راجا کی قیادت میں اسرائیل مردہ باد مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سنی رابطہ کونسل کے رہنما محمد الیاس فاروقی ،عاشق علی راہموں اور دیگر نے کہا کہ اسرائیل نے ظلم کی انتہا کر دی ہے ، پاکستان کے غیور مرد مجاہد سینیٹر مشتاق احمد خال، پیر سید محمد مظہر شاہ اور قافلے میں شامل تمام لوگوں پر اسرائیل کی جانب سے حملہ کھلی دہشتگردی ہے ، مسلم ممالک مل کر اب غیرت کا مظاہرہ کریں گلوبل صمود فلوٹیلا جو مظلوم فلسطینیوں کیلیے راشن لے کے جارہے تھے ان کو گرفتار کر کے پوری انسانیت کو جھنجوڑ دیا ہے لہٰذا عالمی ادارے اور حکومت پاکستان قافلے میں شامل تمام مسلمانوں کی رہائی اور ان کی سلامتی کیلیے آواز اٹھائے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ہمدرد یونیورسٹی میں پی سی او ایس آگاہی پروگرام کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایسوسی ایشن آف ایسٹرن میڈیسن (پیم) اور فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن، ہمدرد یونیورسٹی کے اشتراک سے پی سی او ایس آگاہی کے موضوع پر دو روزہ پروگرام منعقد کیا گیا۔پہلے دن کے لیکچر پروگرام میں طبیبہ ڈاکٹر صائمہ غیاث نے مہمان مقررین اور شرکا کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سائرہ جمشید نے بتایا کہ پاکستان میں ہر 10 میں سے 5 خواتین پی سی او ایس کا شکار ہیں، بروقت تشخیص اور اسکریننگ سے اس مرض سے بچاؤ ممکن ہے۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ ہر مہینے اپنی اسکریننگ لازمی کروائیں۔دوسری مقررہ ڈاکٹر لینا حمید نے کہا کہ پی سی او ایس کے بچاؤ اور علاج کے لیے غذائی احتیاط اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانا ضروری ہے، جبکہ طب یونانی میں اس مرض کا مؤثر علاج موجود ہے۔ بعد ازاں پینل ڈسکشن میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ پروگرام کے دوسرے روز شفا الملک میموریل اسپتال میں اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں گرد و نواح کی خواتین کا مفت معائنہ کیا گیا اور مریضوں کو یونانی ادویات فراہم کی گئیں۔