Jasarat News:
2025-10-04@16:46:53 GMT

ڈہرکی،جماعت اسلامی کے تحت اسرائیل کیخلاف احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ڈہرکی،اوباڑو گھوٹکی (نمائندہ جسارت)مولانا حزب اللہ جکھرو ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی صوبہ سندھ اور تشکیل احمد صدیقی امیر جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی اور مولانا مفتی محمد یوسف مزاری اور مولانا عبد الرشید لاشاری اور جہانگیر اقبال انصاری امیر جماعت اسلامی ڈہرکی اور مولانا علی حسن منصوری ودیگر رہنماؤں نے فلسطینی سرزمین کی بندر بانٹ اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت دیگر انسانی حقوق کے رضاکاروں کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاریوں کیخلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پراحتجاج کیا۔ مقررین نے نے شہباز حکومت کو سخت الفاظ میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان ہوش کے ناخن لے اور لاکھوں فلسطینی شہیدوں کی لازوال قربانیوں سے کھلواڑ نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ 20 نکاتی امریکی ایجنڈے پر حکومت پاکستان کی خاموش حمایت پاکستانیوں سمیت غیور امت مسلمہ کو کسی صورت قابل قبول نہیں اس لیے حکومت امریکی فاشسٹ حکمران ٹرمپ کی محبت میں فلسطین کی تقسیم میں شامل ہونے کے بجائے اس عمل مخالفت کرے کیونکہ فلسطین کی ساری سرزمین فلسطینیوں کی ملکیت ہے اسرائیلی قابضین ہیں جن کا قبضہ ہم اور فلسطینی اور امت مسلمہ کسی صورت ہر گز قبول نہیں کریں گے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

جماعت اسلامی‘ جے یو آئی‘ مرکزی مسلم لیگ کا آج اسرائیل کیخلاف احتجاج کا اعلان 

لاہور؍ اسلام آباد  (خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار) گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے اور اسرائیلی مظالم کیخلاف جماعت اسلامی‘ جمعیت علماء اسلام اور مرکزی مسلم لیگ نے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔  امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ غزہ امن معاہدہ کو نو آبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان پر واضح کیا ہے کہ اس کے اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کے کسی مذموم ارادے کی ہر سطح پر اس طرح مزاحمت ہو گی کہ حکمران طبقہ عبرت کا نشان بن جائے گا۔ آزاد کشمیر میں مظاہرین کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں‘ حکومت دانش مندی سے معاملہ حل کرے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی نیوی کے حملہ اور امدادی کارکنوں کو یرغمال بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فلسطین سے اظہار یکجہتی‘ ٹرمپ کے غزہ امن معاہدہ اور فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ کے خلاف  آج جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا۔ جماعت اسلامی امریکی معاہدہ پر حماس کے مؤقف کی تائید کرے گی۔  جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا بیس نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہیں۔ آج بروز جمعہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں۔ خطباء اور آئمہ خطبات جمعہ میں ٹرمپ کے  نکات کے خلاف قراردادیں پاس کروائیں۔ مظاہروں میں صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے اہل غزہ کی امداد کیلئے جانے والے قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور شرکاء کی گرفتاری، اہل غزہ پر 2 سال سے جاری بربریت پر آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ بعد نماز جمعہ ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یکجہتی غزہ مظاہرے ہوں گے۔ مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور قافلے کے شرکاء کی گرفتاری کھلی دہشت گردی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • حماس نے امن پلان پر سنجیدہ اور باوقار ردعمل دیا ہے: حافظ نعیم الرحمان
  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کیخلاف بدین میں احتجاج و ریلی
  • جماعت اسلامی کی اپیل پر نوابشاہ میں یوم احتجاج
  • جماعت اسلامی محراب پور کے تحت مشتاق خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج
  • جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ کا اہم اجلاس، اجتماع عام کی تیاریوں کاجائزہ
  • جماعت اسلامی بلوچستان کے تحت اسرائیل کیخلاف احتجاج
  • جماعت اسلامی کندھکوٹ کا اسرائیل کیخلاف احتجاج
  • گوادر،اسرائیل کیخلاف جماعت اسلامی اور جے یوآئی کے تحت احتجاج
  • جماعت اسلامی‘ جے یو آئی‘ مرکزی مسلم لیگ کا آج اسرائیل کیخلاف احتجاج کا اعلان