اسلام آباد:

ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان اور آسیان ممالک کے سفیروں کی وزارت تجارت  اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ایس آئی ایف سی  کی معاونت سے پاکستان نے نئی تجارتی پالیسی اور ٹیرف اصلاحات پیش کیں، پاکستان کی جانب سے آسیان کمپنیوں کو سی پیک اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔
 
وزیرِ تجارت جام کمال خان کے مطابق ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور زرعی ویلیو ایڈیشن سے پاکستان میں نئے تجارتی مواقع متوقع ہیں، پاکستان وسطی ایشیا کا گیٹ وے بن کر آسیان کے ساتھ نئے تجارتی مواقع فراہم کرے گا۔

اس موقع پر ملائیشیا کے سفیر نے پاکستانی کمپنیوں کو سیمی کنڈکٹر صنعت میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری

پڑھیں:

پاکستان اور عمان کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور عمان کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال سے سلطنتِ عمان کے سفیر  فہد خلف الخروصی کی ملاقات کی جس میں صحت کے شعبے سمیت دو طرفہ تعاون اور باہنی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ 

اس موقع پر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عمان کے مابین مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔ فارماسیوٹیکل شعبے میں تکنیکی اشتراک سے ایک دوسرے سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہیلتھ کیئر اسٹاف اور میڈیکل فزیشنز کے شعبے ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

مصطفی کمال کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے صحت کے میدان  میں اشتراکِ عمل کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر صحت نے صحت  کے شعبے میں جاری اصلاحات ویکسین کی مقامی طور پر تیاری بارے حکومتی اقدامات بارے آگاہ کیا اور ساتھ صحت کے مختلف شعبوں میں ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

دوسری جانب عمان سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے طبی شعبے کی مہارت قابل تحسین ہے۔ سلطنتِ عمان نرسنگ اور میڈیکل اسپیشلسٹس سمیت ہنر مند طبی عملے کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

انہوں نے طبی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور ماہرین کے باقاعدہ تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ترقی پذیر ممالک باہمی تعاون سے معاشی استحکام میں کوشاں، انکٹاڈ
  • امارات اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی شراکت داری معاہدہ
  • پاکستان اورایتھوپیا میں زرعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، خوراک کے تحفظ اور معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے گا
  • دونوں ممالک کے تعلقات میں پیش رفت، پاکستان کی ترکیہ کو بڑی آفر
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترکیہ کے ساتھ پانچ ارب ڈالر کا تجارتی ہدف مقرر
  • پاکستان اور عمان کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • ایس آئی ایف سی کے تعاون سے  ترکیہ کے ساتھ پانچ ارب ڈالر کا تجارتی ہدف مقرر
  • چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی: گورنر سندھ
  • پاکستان‘ ازبکستان میں تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات ناگزیر: چوہدری شافع