رواں سال کا پہلا پورا چاند’’ سپر مون‘‘ 7 اکتوبر کو دکھائی دے گا
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)ماہرین فلکیات کے مطابق اکتوبر کا مہینہ آسمانی نظاروں کے شوقین افراد کے لیے خاص ہوگا کیونکہ رواں سال کا پہلا پورا چاند جسے سپر مون بھی کہا جاتا ہے، 7 اکتوبر کو دکھائی دے گا۔پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپرکو) کے مطابق سال کا پہلا سپر مون بروز منگل، 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظر آئے گا، جبکہ رواں سال مزید دو سپر مون، 5 نومبر اور 5 دسمبر کو بھی دکھائی دیں گے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون اُس وقت ظاہر ہوتا ہے جب چاند اپنی مدار میں گھومتے ہوئے زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوتا ہے، اس وجہ سے چاند معمول کے مقابلے نمایاں طور پر بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے سُپر مون کہا جاتا ہے۔(جاری ہے)
سپارکو حکام کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کا سپر مون اوسط پورے چاند سے تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا اس رات، چاند زمین سے تقریباً 224,599 میل (361,400 کلومیٹر) کی دوری پر ہوگا۔
اوسطاً ہر سال 3 سے 4 سپر مون نمودار ہوتے ہیں، تاہم اس سے قبل آخری سُپر مون 11 ماہ قبل نومبر 2024 میں دیکھا گیا تھا۔ماہرین فلکیات کے مطابق سُپر مون خاص طور پر اُس وقت زیادہ حسین منظر پیش کرتا ہے جب وہ افق کے قریب طلوع ہوتا ہے، کیونکہ اُس وقت وہ معمول سے کہیں زیادہ بڑا دکھائی دیتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق
پڑھیں:
فیلڈ مارشل نےبھارت کیخلاف لیڈرشپ دکھائی، ڈیفنس چیف کےلیےان سے اچھا کون ہوسکتا ہے، مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کیخلاف جنگ میں وارٹائم لیڈرشپ دکھائی، چیف آف ڈیفنس کے عہدے کے لیے ان سے اچھا کون ہوسکتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے آفیشل ایکس پیج پر جاری کردہ ویڈیو پیغام کے ساتھ مریم نواز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا کہ ’فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے زیادہ اچھی تقرری چیف آف ڈیفنس کے لئے کیا ہوسکتی ہے، انہوں نے بھارت کیساتھ جنگ میں وار ٹائم لیڈر شپ دکھائی۔
فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے زیادہ اچھی تقرری چیف آف ڈیفنس کے لئے کیا ہوسکتی ہے،انہوں نے بھارت کیساتھ جنگ میں وار ٹائم لیڈر شپ دکھائی، وزیراعلی پنجاب مریم نواز pic.twitter.com/wtL7LBNcfO
— PMLN (@pmln_org) November 16, 2025
ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ’میں حلفاً یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں نے یا نوازشریف صاحب نے کسی سے کوئی انتقام نہیں لیا، انہوں نے ہم سے انتقام لیا تھا۔ ان سے اس انتقام کا انتقام قدرت نے لیا ہے‘۔
میں حلفاً یہ کہہ سکتی ہوں کہ میں نے یا نوازشریف صاحب نے کسی سے کوئی انتقام نہیں لیا، انہوں نے ہم سے انتقام لیا تھا۔ ان سے اس انتقام کا انتقام قدرت نے لیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف pic.twitter.com/W1qGOLmaMO
— PMLN (@pmln_org) November 16, 2025