لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا ،سابق سینیٹر مشتاق کو اسرائیل کے چنگل سے چھڑوانے کے لیے اسحاق ڈار یورپ سے مسلسل رابطے میں ہیں،مشتاق احمد کی رہائی کیلئے قومی اسمبلی میں اسحق ڈار نے جو تقریر کی وہ سن لیں وہ یورپ سے رہائی کے لئے مسلسل رابطہ میں ہیں اور اسرائیل کے چنگل سے سابق سینیٹر کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں،سی پیک پاکستان کی ترقی کا منصوبہ ہے جس کے خلاف سازشیں کی گئی ہیں،آج سی پیک ٹو پر بھی سازشیں ہو رہی ہیں، مگر حکومت اور سکیورٹی ادارے مل کر ہر سازش کرنے والوں کا محاسبہ کریں گے،آزاد کشمیر میں جن افراد نے قانون ہاتھ میں لیا ہے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ کے ہمراہ حلقہ این اے 120 کی یو سی 175 واڑہ گجراں میں ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ علاقے کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ یہاں وہ کام ہونے جا رہا ہے جس کے بعد مسائل کا خاتمہ ہوگا، علاقے میں سیوریج کا سب سے بڑے سائز کے پائپس ڈالے جا رہے ہیں جس پر بیس کروڑ روپے کی لاگت آئے گی،دو نئے ٹیوب ویل بھی لگائے جا رہے ہیں، پچپن کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جائے گی، جبکہ مجموعی طور پر چھتیس تا سینتیس ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے حلقے میں مکمل ہوں گے۔

انہوں نے مزید اعلان کیا کہ مناواں ہسپتال کو دوبارہ جنرل ہسپتال بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو صحت کی معیاری سہولتیں میسر آسکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کر رہے،وہاں جنگ نہیں بلکہ قتلِ عام ہو رہا ہے، پاکستان اور آٹھ دیگر ممالک نے اسرائیل سے غزہ سے نکلنے کا مطالبہ کیا ہے، اس مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ نہ تو فلسطینی عوام کی خدمت ہے اور نہ ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔

اب امریکہ بھی اعتراف کر رہا ہے کہ اسرائیل میں ظلم ہو رہا ہے۔پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اس لئے اس پر ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے، اسرائیل کی سیاست لوگوں کو سچی بات نہیں بتا رہی۔ انہوںنے کہا کہ سی پیک ون ہو یا ٹو ہم نے سازشوں کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے لیکن اب بھی مسلسل سازش ہورہی ہے۔ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان فلسطین کا مسئلہ حل کرنے لگے ہیں تو کہتے ہیں سازش ہو رہی ہے، سازش کرنے والی قوتوں کا حکومت اور افواج پاکستان بھی مقابلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں افواج پاکستان کی تنصیبات پر حملہ اچھی بات نہیں، ان شہدا ء کے خون کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور جن لوگوں نے کشمیر میں فوج پولیس یا رینجرز پر حملہ کیا ہے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کے تحت روضہ رسول ﷺ اور خانہ کعبہ کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

سعودی عرب پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا اور پاکستان پر حملہ سعودی عرب پر حملہ سمجھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بڑھ رہا ہے اور امریکہ و ترکی کے صدور پاکستان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں لاہور کے تمام حلقوں میں یکساں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ علاقے کے سیوریج، سڑکوں اور صاف پانی جیسے مسائل حل ہونا اب دور کی بات نہیں بلکہ حقیقت بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن)پر اعتماد کیا ہے اور ہم اس اعتماد کو عوامی خدمت سے پورا کریں گے۔ یو سی 175 سمیت پورے حلقے کی ترقی کے لیے مزید منصوبے بھی جلد شروع کیے جائیں گے۔ سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنا ہی ہماری اولین ترجیح ہے اور یہ ترقیاتی کام آنے والی نسلوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوں گے۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسرائیل کو تسلیم نہیں کر ایاز صادق نے کہا انہوں نے کہا کہ سازش ہو پر حملہ ہے اور رہا ہے ہو رہی رہی ہے کے لیے

پڑھیں:

بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی جانب سے بھارت کو مؤثر جواب دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت خود امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ۔

قرارداد 2788 کے تناظر میں تنازعات کے پرامن حل پر مباحثے کے دوران پاکستان مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے حق جواب میں  کہا کہ ایک وفد نے تنازعات کے پُرامن حل پر ہونے والی بحث کو حقائق مسخ کرنے، انکار اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے متاثر کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔

پاکستانی مندوب برائے اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر نہ بھارت کا نام نہاد اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ؛ بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ بھارت خود جموں و کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں لے کر آیا تھا، مگر آج اسی کونسل کی قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے۔ قراردادوں کی کوئی میعاد ختم نہیں ہوتی۔

قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔  ایک طرف سیاسی آزادی ہے، دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔ کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور سے بے اعتنائی کا مظہر ہے۔

پاکستانی مندوب نے حق جواب میں کہا کہ دریائے سندھ کا پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات علاقائی امن کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا متاثرہ ملک ہے؛ ہزاروں بے گناہ شہریوں کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد حقیقی ہے۔

قونصلر صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک علاقائی حدود سے نکل کر عالمی سطح تک پہنچ چکے ہیں۔ کلبھوشن یادیو کیس اس کا ایک واضح ثبوت ہے۔ بھارت میں ہندوتوا پر مبنی انتہا پسند نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی کا رنگ دے دیا ہے، جبکہ اقلیتیں امتیازی سلوک اور جبر کا سامنا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اشتعال انگیزی اور جارحیت کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا، مذاکرات کا راستہ کھلا رکھا اور تنازعات کے پُرامن حل کو ترجیح دی۔ جنوبی ایشیا میں امن کا راستہ انکار یا ہٹ دھرمی نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی پاسداری سے ہو کر گزرتا ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ بھارت کو چاہیے کہ قرارداد 2788 پر اس کی روح اور متن کے مطابق عمل کرے، اپنے معاہداتی وعدے پورے کرے اور جموں و کشمیر تنازع کے پُرامن حل کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرے۔

 

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم