امت مسلمہ کے حکمران امریکہ کے غلام اور یہ امت غلاموں کی غلام ہے، پروفیسر ابراہیم خان
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کا کہنا تھا کہ غلامی سے نکلنے کا واحد راستہ انقلابی قیادت کا انتخاب ہے۔ سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ ہی انسانیت کی نجات کا راستہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا غزہ امن فارمولا امتِ مسلمہ کی بدترین غلامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ امت مسلمہ کے حکمران امریکہ کے غلام اور یہ امت غلاموں کی غلام ہے۔ غلامی سے نکلنے کا واحد راستہ انقلابی قیادت کا انتخاب ہے۔ سیرتِ رسولِ اکرم ﷺ ہی انسانیت کی نجات کا راستہ ہے۔ امتِ مسلمہ اور انسانیت کی فلاح و کامیابی صرف اور صرف سیرتِ رسول ﷺ کو اپنانے میں ہے۔ نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی حیاتِ طیبہ ہمارے لیے ہر شعبہئ زندگی میں بہترین نمونہ ہے، چاہے وہ انفرادی کردار ہو یا اجتماعی نظام، ریاستی معاملات ہوں یا بین الاقوامی تعلقات، عبادات ہوں یا معاملات، آپ ﷺ کی سیرت رہنمائی کا کامل سرچشمہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج آف منیجمنٹ سائنسز کرک میں اسلامی جمعیت طلبہ کوہاٹ ڈویژن کے زیرِ اہتمام سیرت النبی ﷺ ٹیسٹ مقابلے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک، قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع کرک پروفیسر ڈاکٹر اظہار الحق، اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل محمد انیس، اسلامی جمعیت طلبہ کوہاٹ ڈویژن کے ناظم محمد عاصم اور اسلامی جمعیت طلبہ ضلع کرک کے ناظم حسیب خٹک نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے ٹاپ ٹین طلباء کو اسناد اور نقد رقوم سے نوازا گیا۔ پروفیسر محمد ابراہیم خان نے مزید کہا کہ سیرت النبی ﷺ پر عمل کرنا محض مذہبی فریضہ نہیں بلکہ دنیا و آخرت کی بھلائی کی واحد ضمانت بھی ہے۔ نبی رحمت ﷺ نے جہالت، ظلم، استحصال اور نفرت سے بھرے معاشرے کو علم، عدل، امن اور محبت کا گہوارہ بنایا۔ آج اگر امت زوال کا شکار ہے تو اس کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ ہم نے سیرت کے سنہرے اصولوں کو ترک کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشرتی بگاڑ، اخلاقی انحطاط، خاندانی نظام کی ٹوٹ پھوٹ اور عالمی سطح پر مسلمانوں کی کمزوری کا علاج صرف اسوہ حسنہ میں ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا جماعت اسلامی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :