انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس حکومت نے ہمیں (کشمیریوں اور لداخیوں) کو جغرافیائی طور پر کاغذ پر تقسیم کر دیا ہو گا، لیکن انہوں نے ہمیں دکھ درد، تکالیف اور ظلم و جبر سے متحد کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سرینگر سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے لداخ کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھلے ہی بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومت نے کشمیر اور لداخ کو جغرافیائی طور پر تقسیم کیا ہو، لیکن اس کے ظلم و جبر اور دکھ درد نے ہمیں متحد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق روح اللہ مہدی کا یہ بیان ایک وائرل ویڈیو کے بعد سامنے آیا ہے جس میں لداخ کی ایک سکول ٹیچر کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ بیان کر رہی ہیں کہ کس طرح سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کرنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ایسا کرنے پرسزا دینے کے لئے انہیں دور دراز علاقوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔روح اللہ مہدی نے ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ جن مشکلات کو طویل عرصے سے برداشت کر رہے ہیں وہ اب لداخ میں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس حکومت نے ہمیں (کشمیریوں اور لداخیوں) کو جغرافیائی طور پر کاغذ پر تقسیم کر دیا ہو گا، لیکن انہوں نے ہمیں دکھ درد، تکالیف اور ظلم و جبر سے متحد کر دیا ہے۔ کشمیر کے لوگ جو دکھ اور درد ایک طویل عرصے سے سہہ رہے تھے آج لداخیوں کو بھی ان کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری کبھی بھی کسی دوسرے معاشرے کے ساتھ اس طرح کی ناانصافی نہیں چاہتے تھے۔ ہم صرف یہ چاہتے تھے کہ ہماری بات سنی جائے۔ جب ہم ناانصافی کا رونا روتے تھے تو باقی سب سوچتے تھے کہ یہ صرف کشمیریوں کے ساتھ ہو رہی ہے، ہمیں کبھی اس کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ لیکن آج لداخ سے لے کر کنیا کماری تک لوگوں کو آہستہ آہستہ لیکن یقینی طور پر انہیں مصائب اور مشکلات کا سامنا ہے جو کشمیری بہت پہلے سے برداشت کر رہے ہیں۔

روح اللہ مہدی نے کشمیری عوام کی طرف سے لداخ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ میں لداخ میں اپنے ہم وطنوں کو یقین دلاتا ہوں، اگرچہ ہمیں تنہا چھوڑ دیا گیا تھا لیکن ہم آپ کو آپ کے جائز مقصد اور جدوجہد میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وائرل ویڈیو میں جس پر روح اللہ مہدی کا بیان سامنے آیا ہے، لداخ کی ایک اسکول ٹیچر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ملازمین کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کوئی پوسٹ نہ کریں۔ وہ کہہ رہی ہیں کہ جن لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا، انہیں سزا کے طور پر دور دراز علاقوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: روح اللہ مہدی کرتے ہوئے کا اظہار انہوں نے رہی ہیں کے ساتھ کہا کہ کر دیا

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار