انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس کی نشستوں میں اضافے کا خیر مقدم
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے حیدرآباد انسٹیٹیوٹ میں کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں مزید 100 نشستوں کے اضافے کے اِقدام کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعلیم ہی وہ ہتھیار ہیں جن کے ذریعے ہماری نوجوان نسل دنیا کے مقابلے میں کھڑی ہو سکتی ہے۔ اِس فیصلے سے نہ صرف حیدرآباد کے طلبہ کو جدید تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ یہ اِقدام سندھ اور پاکستان کے لیے بھی آئی ٹی اور سافٹ ویئر انڈسٹری میں اَفرادی قوت تیار کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، ضرورت صرف مواقع فراہم کرنے کی ہے۔ ایسے اِقدامات سے حیدرآباد کے نوجوان پاکستان کے ڈیجیٹل ویژن 2030 میں اہم کردار ادا کر سکیں گے۔ ساتھ ہی یہ قدم روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور معیشت کو مضبوط بنانے میں بھی معاون ہوگا۔ صدر چیمبر سلیم میمن نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر نے ہمیشہ حکومت کو اِس بات پر زور دیا ہے کہ اندرونِ سندھ کے نوجوانوں کو جدید تعلیم، آئی ٹی انسٹیٹیوٹ اور فنی تربیت کے مراکز فراہم کئے جائیں۔ اُنہوں نے اِس اُمید کا اِظہار کیا کہ حکومتِ پاکستان اور صوبائی حکومت مزید شعبوں جیسے انجینئرنگ، بزنس ایڈمنسٹریشن اور ای کامرس کی نشستوں میں بھی اضافہ کرے گی تاکہ نوجوان عالمی منڈی میں مسابقت کے قابل بن سکیں۔ آخر میں اُنہوں نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی یہ کاوش حیدرآباد کے نوجوانوں کے دلوں میں نئی اُمید پیدا کرے گی اور یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے جو آنے والی نسلوں کو علم اور مہارت کے نئے دروازے فراہم کرے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔