پی ٹی آئی دور حکومت کی 131 ملین کی مالی بے ضابطگیاں
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ ہی آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا
جو ذمہ دارہوگا کہ اس کے خلاف ایکشن ہوگا،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری برہم
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کے دور حکومت میں ان کے اپنے ضلع میں 131 ملین روپے کی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی جب کہ ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ ہی آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا۔2021۔22 کی آڈٹ رپورٹ میں ملازمین کی بھرتیوں سمیت اہم ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا، پے سرٹیفیکیٹ۔ سروس بک۔ ریگولیشن بک اور دیگر ریکارڈ بھی آڈٹ ڈیپمارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا۔کئی بار کہنے کے باوجودِ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ریکارڈ نہ دینے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پر اظہار برہمی کیا۔چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے کہا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے سارا معاملہ ہی مشکوک ہے، معلوم کیا جائے کہ ملازمین گھوسٹ تو نہیں ہیں۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے ایک ہفتہ میں ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر معاملہ ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھجوانے کا اعلان کردیا۔سیکریٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد نے کہا کہ ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی اوز بار بار تبدیل ہوئے، جو ذمہ دارہوگا کہ اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو فراہم نہ کیا گیا
پڑھیں:
کاپوریٹو فارمنگ کے ذریعے دیہی معیشت اور غذائی تحفظ کے لیے اہم اقدامات
وفاقی حکومت نے کاپوریٹو فارمنگ کے ذریعے دیہی معیشت اور غذائی تحفظ کے لیے اہم اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی خوراک و تحفظ، رانا تنویر حسین نے کاپوریٹو فارمنگ اور مارکیٹنگ کے اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے زرعی اصلاحات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا عہد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاپوریٹو فارمنگ دیہی معیشت کو فروغ دے گی اور قومی غذائی تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ چھوٹے اور درمیانے کسانوں کو جدید مشینری اور موسمیاتی تکنیکوں تک رسائی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کاپوریٹو فارمنگ ماڈل کی بدولت کسانوں کو منصفانہ منافع کی ضمانت دی جائے گی جبکہ حکومت کا کسانوں کے لیے کاپوریٹو فارمنگ ماڈل کی مدد سے جدید ذخیرہ اندوزی اور پروسیسنگ یونٹس فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو تکنیکی رہنمائی اور مالی معاونت فراہم کر کے کامیاب بنانے کا عزم کیا گیا ہے اورایس آئی ایف سی کی کوششوں سے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم اور ملک بھر میں ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔