جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ سے دو کھلاڑی ڈراپ
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
کراچی:
پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ سے لیفٹ آرم اسپنر فیصل اکرم اور پیسر عامر جمال کو باہر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اسکواڈ اب 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو جائے گا، منتخب پلیئرز میں کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، آصف آفریدی، بابراعظم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام شامل ہیں۔
خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، روحیل نذیر، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین آفریدی بھی اسکوڈ کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں کرپشن کی شکایات اور لائسنس کے پراسس میں شفافیت لانے کیلئے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔
ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے لیے ٹریفک ہیڈ کوارٹر نے 32گاڑیاں خریدنے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے۔
ٹریفک حکام کے مطابق دسمبر تک گاڑیوں کی خریداری مکمل کی جائے گی،گاڑیوں میں سنسرز ،کیمرے ،پراسسر کی تنصیب کرائی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر تیار گاڑیاں لاہور و دیگر بڑے شہروں میں دی جائیں گی۔ تجرباتی بنیادوں پر 2گاڑیاں تیار کروا کر ٹیسٹنگ کا عمل مکمل کروایا جاچکاہے۔ 32گاڑیوں کی خریداری کیلئے 16کروڑ سے زائد کے فنڈز خرچ ہوں گے۔
نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں سامان کی انسٹالیشن پر اوسط6 لاکھ اخراجات آئیں گے، جدید گاڑیوں کی لانچنگ سے ٹیسٹ ، رزلٹ آٹومیٹکلی جنریٹ ہوں گے۔ سفارشی ،نااہل امیدوارکسی صورت لائسنس حاصل نہیں کرسکیں گے۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے گاڑیوں کی خریداری کے سمری حکومت کوبھجوا دی۔