سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت واپسی کے لیے وزارتِ خارجہ کی کوششیں تیز
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارتِ خارجہ پاکستان نےکہا ہے کہ اردن کے دارالحکومت عمان میں موجود پاکستانی سفارتخانہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت انخلا کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ترجمان وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون سے امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل کر لیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان برادر ملک اردن کی مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر انتہائی شکر گزار ہے۔
The Ministry of Foreign Affairs of Pakistan, through its Embassy in Amman, is working tirelessly to secure the safe evacuation of former Senator Mushtaq Ahmad Khan.
پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود میں آوارہ کتے گھس آئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی ماسکو میں صدر پوٹن سے ملاقات
فائل فوٹونائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) رکن ممالک کے سربراہان حکومت بھی شریک تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی صدر پوٹن نے اس موقع پر تمام رہنماؤں کا خیر مقدم کیا، ہم خطے میں اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران نائب وزیراعظم پاکستان نے روسی ہم منصب سے بھی وفد کی شکل میں ملاقات کی۔