data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے شہریوں کے لیے مہنگائی کا ایک اور جھٹکا تیار ہے کیونکہ دودھ 300 روپے فی لیٹر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کمشنر ہاؤس کراچی میں دودھ کی قیمتوں پر ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، جس کے بعد ڈیری فارمرز نے 11 اکتوبر سے قیمت بڑھانے کی دھمکی دے دی ہے۔ ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب سے ڈیری سیکٹر کو شدید نقصان پہنچا ہے، پیداواری لاگت میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور وہ روزانہ 3 ارب روپے کے نقصان کا سامنا کر رہے ہیں۔

فارمرز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے، بصورتِ دیگر وہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے اور دودھ کی قیمت 220 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دیں گے۔ اس ممکنہ اضافے سے شہری شدید پریشان ہیں جن کا کہنا ہے کہ اگر دودھ 300 روپے لیٹر ہوگیا تو عام آدمی کے لیے بچوں کو دودھ پلانا بھی مشکل ہو جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 79ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 092ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث  ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 900روپے کے اضافے سے 4لاکھ 31ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 773روپے بڑھ کر 3لاکھ 69ہزار 994روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں آج ہزاروں روپے کی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس پیر کو بلائے جانے کا امکان
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے ائیر انڈیا کو 4 ہزار کروڑ روپے کا بھاری نقصان پہنچا دیا
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • اسلام آباد : ملاوٹی دودھ کا کارخانہ سیل،ہزاروں لیٹر ملاوٹی دودھ تلف 
  • بھاری بھرکم ای چالان سے پریشان عوام کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان
  • ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متعارف کرائے جانیکا امکان
  • سونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • کراچی میں بھاری بھرکم ای چالان سے پریشان عوام کو کچھ ریلیف ملنے کا امکان
  • عوام ہوشیار! نادرا کی جعلی ویب سائٹ پکڑی گئی