بھارت پہلے بھی ذلیل ہوا‘ دوبارہ حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسواہوگا ‘ وزیردفاع
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے ایڈونچر کیا تو پوری دنیا میں ذلت اٹھائی اگر دوبارہ کوئی حرکت کی تو پہلے سے زیادہ رسوائی ہوگی۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلے جوایڈونچر کیا اس کے بعد پوری دنیا میں اْس کی عزت خاک میں ملی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اب اگردوبارہ اس طرح کی حرکت کرے گاتو زیادہ رسوا ہوگا، بھارت کوئی بھی منصوبہ بندی کرے گا جس طرح پہلے ہم نے جواب دیا اسی طرح ہمیں کامیابی ملے گی۔ غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گے، امن منصوبے کی وجہ سے غزہ میں روشنی کی کرن نظرآئی ہے۔ ابھی اس حوالے سے حتمی صورتحال سامنے آئے گی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ یہ دنیا کہ ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطین کے حقوق کی بات کرے اور ان کا ساتھ دے، دنیا فلسطین کے لیے گلیوں بازاروں اور شہروں میں نکلی، یہ اس بات کی شہادت ہے کہ آزاد، فلسطین ریاست قائم ہونی چاہیے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
2025 میں دنیا کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کونسے ہیں؟
2025 میں دنیا کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کونسے ہیں، اس حوالے سے فہرست جاری کی گئی ہے۔
قرضدار ممالک کی فہرست کسی بھی ملک کے کُل مجموعی قومی قرض اور قرض بطور تناسبِ جی ڈی پی کو دیکھ کر تیار کی جاتی ہے۔
مزید برآں ممالک کے قرض کو پبلک اور بعض صورتوں میں مجموعی حکومتی قرض کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے، یا پھر دونوں کو ملا کر۔ یہی وجہ ہے کہ فہرست مختلف اداروں کی جانب سے مختلف ہوسکتی ہے۔
جاپان :
2025 میں سب سے زیادہ قرض کے تناسب کے ساتھ جاپان سرِ فہرست دکھائی دے رہا ہے، جس کا قرض 242 فیصد ہوگا۔
سنگاپور:
سنگاپور کا سرکاری قرض 2025 میں مجموعی جی ڈی پی کا 173 فیصد ہوگا۔
اریٹریا:
اریٹریا کے سرکاری قرض کا تناسب 2025 میں مجموعی جی ڈی پی کا 210 فیصد ہوگا۔
یونان:
یونان کا قرض 2025 میں کُل جی ڈی پی کا 149 فیصد ہوگا۔
اٹلی:
رواں سال اٹلی کا سرکاری قرض کُل جی ڈی پی کا 138فیصد رہنے کی توقع ہے۔
سوڈان:
سوڈان کا قرض رواں سال مجموعی جی ڈی پی کا 128 فیصد رہے گا۔
بحرین :
اس فہرست میں عرب ملک بحرین بھی شامل ہے جس کا سرکاری قرض کا تناسب تقریباً تین گنا بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے 2025 میں یہ متوقع طور پر جی ڈی پی کا 131 فیصد رہے گا۔
مالدیپ:
دوسری جانب مالدیپ کا سرکاری قرض جی ڈی پی کا 125 فیصد رہے گا۔
امریکا:
امریکا کے اوپر قرض کا بوجھ موجودہ صدی میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ رواں سال یہ متوقع طور پر جی ڈی پی کا 124 فیصد ہوگا۔
فرانس:
اس سال میں فرانس کا سرکاری قرض کُل جی ڈی پی کا 116فیصد ہوگا جبکہ ماہرین کے مطابق یہ دَہائی کے آخر تک 120 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔