بھارت اور نیپال میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں 63ہوگئیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-06-13
نئی دہلی ؍ کٹھ منڈو(انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال اور پڑوسی ملک بھارت میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں دور دراز پہاڑی علاقوں میں پھنسے افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق نیپال میں جمعہ کے روز سے جاری شدید بارش کے باعث دریاؤں میں طغیانی ہے اور کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ نیپال کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کی ترجمان شانتی مہت نے بتایا کہ اب تک 43 افراد ہلاک اور 5 لاپتا ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان مشرقی ضلع ایلم میں ہوا جہاں 37 افراد لینڈ سلائیڈز کی نذر ہوگئے۔ ضلعی افسر سنیتا نیپال نے بتایا کہ رات بھر جاری رہنے والی بارش سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئیں اور کئی سڑکیں بند ہیں، اس لیے امدادی کارکن پیدل راستوں سے متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دارالحکومت کٹھ منڈو میں بھی دریاؤں کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا ، فوجی اہلکار ہیلی کاپٹروں اور کشتیوں کے ذریعے امدادی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ وزیراعظم سوشیلا کرکی نے قوم سے خطاب میں کہا کہ حکومت ریسکیو اور ریلیف کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ دوسری جانب بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع دارجلنگ میں طوفانی بارش کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈز میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریسکیو اہلکاررسیوں کے ذریعے علاقوں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تیز بہاؤ والے پانی نے پلوں اور سڑکوں کو تباہ کر دیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دارجلنگ اور اس کے گردونواح میں صورتِ حال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے کیونکہ وہاں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈز کے باعث حالات سنگین ہیں۔ واضح رہے کہ ہر سال جون سے ستمبر تک مون سون کی بارشیں جنوبی ایشیا میں تباہی مچاتی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے باعث
پڑھیں:
نیوزی لینڈ کو ون ڈے فارمیٹ میں 46 سال بعد بڑا اعزاز حاصل
آئی سی سی کی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی جس میں نیوزی لینڈ کو 46 سال بعد بڑا اعزاز حاصل ہوگیا۔
کیوی بلے باز ڈیریل مچل نے بھارتی اوپنر روہت شرما کو پچھاڑ کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دنیا کے نمبر ون بیٹر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
یہ محض دوسری بار ہے کہ کسی نیوزی لینڈ کے بیٹر نے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سنبھالی ہے۔ اس سے قبل 1979 میں گلین ٹرنر یہ مقام حاصل کرنے والے واحد کیوی بیٹر تھے۔
کئی عظیم کھلاڑی جیسے مارٹن کرو، کین ولیمسن اور روس ٹیلر ون ڈے بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ فائیو میں شامل رہ چکے ہیں لیکن کبھی نمبر ایک پوزیشن پر نہیں آسکے تھے۔
مچل نے یہ کامیابی اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی ساتویں ون ڈے سنچری بنانے کے بعد حاصل کی۔ تاہم اس دوران وہ زخمی ہوگئے اور تین میچوں کی سیریز کے باقی میچز کے لیے باہر ہوگئے۔