فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے بانی چیئرمین کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کا ایک مقدمہ بھی بانی پی ٹی آئی پر چل رہا ہے، اگلا مقدمہ 190 ملین پاؤنڈ کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار بانی چیئرمین پر توشہ خانہ کا مقدمہ چل چکا ہے، بانی پی ٹی آئی نے تحفے قانون کے مطابق خریدے۔ ہائیکورٹ میں ہم نے درخواست دی کہ اس کیس کو ختم کیا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے 5 ججز نے دسمبر 2023ء میں فیصلہ دیا کہ فوجی عدالتیں درست نہیں جبکہ آئینی بینچ نے کہا کہ سویلین کا فوجی عدالتوں میں کیس چل سکتا ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے اس کا انتخابی نشان چھینا گیا لیکن عوام نے ووٹ دیا، پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کو بھی چھینا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم نے پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، اس کے ذریعے عدلیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اس ترمیم سے عدلیہ کا وجود ختم کرنے کی کوشش کی گئی، کچھ ہو نہ ہو 26 ویں آئینی ترمیم کی جنگ لڑیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا پی ٹی ا ئی نے کہا کہ

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال، نوٹیفکیشن جاری

فائل فوٹو۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال کر دیا گیا۔ 

پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل کی بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ 

یہ بھی پڑھیے بانی کی اڈیالہ سے منتقلی کا سنا ہے، بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خانم کو پارٹی معاملات میں مداخلت سے روک دیا بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی 1 عبوری ضمانت میں توسیع

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے راولپنڈی پولیس سے اضافی سیکیورٹی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔

پنجاب حکومت نے 15ستمبر کو جی ایچ کیو حملہ کیس ٹرائل منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ 

بانی پی ٹی آئی کو اے ٹی سی راولپنڈی میں ویڈیو لنک پر پیش کیا گیا تھا۔ پنجاب حکومت نے جیل ٹرائل منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان دنیا کا واحد ملک جہاں سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہو رہا ہے، سلمان اکرم راجا
  • حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر غور ہو سکتا ہے، پی پی کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں، سلمان اکرم راجا
  • پیپلز پارٹی سے اتحاد ممکن نہیں، عدم اعتماد کی تحریک پر غور ہوسکتا ہے: سلمان اکرم راجہ
  • موجودہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر غور ہوسکتا ہے، سلمان اکرم راجا
  • 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف  درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت،لائیو سٹریمنگ سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نامزد کر دیا گیا: سلمان اکرم راجا
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا جیل ٹرائل بحال، نوٹیفکیشن جاری
  • بانی کی اڈیالہ سے منتقلی کا سنا ہے، بیرسٹر گوہر
  • 26ویںآئینی ترمیم سے متعلق درخواست کی سماعت کل ہوگی