ویمنز ورلڈکپ: پہلی فتح کی تلاش میں سرگرداں پاکستان کا آج دفاعی چیمپئن سے مقابلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ آج دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔
گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں پہلی فتح کی تلاش میں سرگرداں ہیں، انہیں کینگرو ٹیم کو مات دینے کا مشکل ترین چیلنج درپیش ہے۔
کولمبو کی کنڈیشنز سے آگاہی پاکستان ٹیم کے لیے پلس پوائنٹ ثابت ہوسکتی ہے۔
گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران پلیئرز کی توجہ خامیاں دور کرنے پر مرکوز رہیں۔
Will Australia stay unbeaten or can Pakistan surprise the defending champions? ????
Watch all the #CWC25 action ???? https://t.
دوسری جانب بہترین فارم کی حامل کینگرو سائیڈ کی نگاہیں قیمتی پوائنٹس پر مرکوز ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔