پاکپتن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین کو یاد رکھنا چاہیے کہ ن، ش اور م سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں. چھوٹے شہروں کی ترقی ہماری اولین ترجیح جبکہ پنجاب بھر میں دسمبر تک 1500 گرین بسیں دوڑ رہی ہوں گی۔پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام میری توقعات سے کہیں بڑھ چکا ہے.
اس کے تحت پورے صوبے میں صفائی، سیوریج، صاف پانی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے انقلابی منصوبے
جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکپتن پہلے سے زیادہ صاف ستھرا اور سرسبز نظر آ رہا ہے اور اب پنجاب کے چھوٹے شہروں کو بھی بڑے شہروں کی طرح خوبصورت اور ترقی یافتہ بنایا جا رہا ہے، میری زیادہ توجہ چھوٹے شہروں پر ہے، کیونکہ وہاں عوام ان سہولتوں کے زیادہ حقدار ہیں. ستھرا پنجاب پروگرام کے لیے 35 ہزار مشینیں خریدی جا چکی ہیں اور اب صوبے بھر میں صفائی کے کام بلاتفریق جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بسوں میں ایئرکنڈیشن، فری وائی فائی اور خواتین کے لیے علیحدہ جگہ کی سہولت موجود ہے تاکہ انہیں دوران سفر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے پبلک ٹرانسپورٹ صرف لاہور، راولپنڈی، ملتان اور بہاولپور تک محدود تھی. لیکن اب 1100 نئی گرین بسیں پنجاب کے ہر شہر میں صرف 20 روپے میں سفر کی سہولت فراہم کریں گی۔مریم نواز نے بتایا کہ دسمبر تک 1500 بسیں سڑکوں پر دوڑ رہی ہوں گی اور اس کے بعد اپریل اور مئی میں 500 مزید بسیں سڑکوں پر آجائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی افسران کو ہدایت دی کہ 3 ماہ میں تمام روٹس پر بس اسٹاپس بنائے جائیں .تاکہ عوام آرام سے انتظار کر سکیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے حوالے سے بتایا کہ صرف سات سے آٹھ ماہ میں 90 ہزار گھروں کی تعمیر جاری ہے اور اگلے پانچ سالوں میں پانچ سے سات لاکھ خاندانوں کو اپنا گھر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 14 لاکھ خاندانوں کو راشن کارڈز جاری کیے جا چکے ہیں جنہیں تین ہزار روپے ماہانہ دیے جا رہے ہیں۔صحت کے شعبے سے متعلق مریم نواز نے بتایا کہ ساہیوال کارڈیالوجی سینٹر میں کیتھ لیب قائم ہوچکی ہے. سرگودھا میں بھی علاج کی جدید سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا کینسر اسپتال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔وزیراعلیٰ نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چند ماہ میں پنجاب کے 25 اضلاع زیرو کرائم زون بن چکے ہیں. اب خواتین، بچیاں اور مائیں بلا خوف باہر نکل سکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کسان کارڈ کے تحت ہر فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ کھاد پر تاریخی سبسڈی بھی کا پلان بنا رہے ہیں، تمام پروگرام خواہ چاہے وہ ستھرا پنجاب ہو، صاف پانی، کسان کارڈ یا ٹریکٹر ، پورے صوبے کے لیے بلاتفریق جاری ہیں۔خطاب کے آخر میں وزیراعلیٰ نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ن، م، ش کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ن م ش سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں. ایسے لوگ ہمیشہ کی طرح انجام کو پہنچیں گے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ:
مریم نواز نے
بتایا کہ
انہوں نے
کی طرح
کہا کہ
کے لیے
نے کہا
پڑھیں:
گوگی، پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی، مریم نوازشریف
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گوگی اور پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی۔
لاہور میں ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے پی ٹی آئی پر تنقید کی اور کہا کہ تبدیلی کے دعوے داروں کے دور میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر تھے۔
انہوں نے کہا کہ گوگی اور پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی، ماضی میں صوبے میں صفائی سے متعلق کوئی کا م نہیں ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے آغاز سے صوبے کے عوام نے سکھ کا سانس لیا، آپ نے پنجاب کے شہروں، دیہات کو صاف کرکے میرا سر فخر سے بلند کردیا۔
مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ستھرا پنجاب کے ورکرز کی تعریف کی اور انہیں سلام پیش کیا، ساتھ ہی کہا کہ ستھرا پنجاب دنیا کا سب سے بڑا صفائی کا پروگرام ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی جیکٹ پہننا میرے لیے اعزاز ہے، یہ وردی پہن کرپیغام دیا ہے کہ آپ مجھ سے اور میں آپ سے ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ سیلاب کے بعد ستھرا پنجاب کے کارکنوں نے ہر جگہ شیشے کی طرح چمکا دی، سیلاب میں ستھرا پنجاب کے ورکرز نے انسانی بند باندھ کر پانی روکا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغوں کی بھی صفائی کی، پنجاب کی بات مریم نواز نہیں کرے گی تو کون کرے گا؟
مریم نواز نے کہا کہ سب کو پیسے ملتے ہیں، اپنی حکومتوں سے سوال کرو، گوگی پنکی کے دور میں پاکستان میں تباہی آئی، اُس دور میں ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔