سعودی عرب نے ہر مشکل اور آزمائش میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا:وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل آزمائش میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، تعلقات کو کاروبار اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے۔اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں ایک خاندان کی طرح بیٹھے ہیں، مزید کہا کہ پہلی بار 60 کی دہائی کے آخر میں سعودی عرب کیا تھا، اس کے بعد سے سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا ہوں مگر حالیہ دورہ ریاض بالکل منفرد تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی بھائی، بہنوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے بے مثال محبت دکھائی.
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کا ایک اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد پاک-سعودیہ مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا تھا۔
واضح رہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے، جب پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ معاشی روابط اور مذاکرات کی نگرانی کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، گزشتہ ماہ دونوں ممالک نے ایک باہمی دفاعی معاہدے پر بھی دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی بھی جارحیت کی صورت میں مشترکہ ردعمل کا عہد کیا گیا۔
دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اور ان کے ہمراہ آنے والا وفد پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کرے گا اور اعلیٰ سرکاری حکام، چیمبرز آف کامرس اور معروف کاروباری گروپوں سے مشاورت کرے گا تاکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہمیشہ پاکستان سعودی عرب کا سرمایہ کاری کہنا تھا کہ بزنس کونسل نے کہا کہ کہ سعودی کے لیے
پڑھیں:
سعودی عرب نے پاکستان کو تیل اور 5 ارب ڈالر کی مالی سہولت بڑھا دی
اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے تیل کی فراہمی اور مالی سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ملک کی توانائی درآمدات اور بیرونی مالیاتی توازن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سعودی عرب سے پاکستان کو تیل سہولت کی مالیت 40 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی، اکتوبر میں پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید 10 کروڑ ڈالر مالیت کا تیل فراہم کیا گیا، پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر تقریباً 85 ارب روپے مالیت کا تیل پاکستان کو فراہم کیا گیا، جس کا ماہانہ تناسب تقریباً 100 ملین ڈالر یا 28.37 ارب روپے بنتا ہے۔
سعودی عرب نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی ادائیگی ایک سال کے لیے مؤخر کرنے کی سہولت دی ہے، ساتھ ہی سعودی عرب نے پاکستان پر موجود 5 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹس کی مدت بھی بڑھا دی ہے جو سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت فراہم کی گئی ہیں۔ ان پر سالانہ 4 فیصد سود لاگو ہے اور یہ رقم اسٹیٹ بینک میں رکھی گئی ہے، جس میں سے 2 ارب ڈالر دسمبر اور 3 ارب ڈالر جون 2026 میں میچور ہوں گے۔
یہ سہولتیں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام پیدا کرنے، بجٹ سپورٹ فراہم کرنے اور توانائی درآمدات میں معاون ثابت ہوں گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب گزشتہ کئی برسوں سے ان فنڈز کی تجدید کرتا آ رہا ہے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1,445 ارب روپے بنتی ہے۔
یہ اقدامات پاکستان کی اقتصادی مستحکمی اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔