بھگوڑے عادل راجہ کا جھوٹ آخر کار بے نقاب، برطانوی عدالت نے آئی ایس آئی کو کلین چٹ دیدی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
لندن (نیوز ڈیسک)لندن ہائیکورٹ نے ایک اہم مقدمے میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے خلاف یوٹیوبر اور بھگوڑے عادل راجہ کے تمام الزامات کو جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے 50,000 پاؤنڈ (تقریباً دو کروڑ پاکستانی روپے) ہرجانے کی ادائیگی کا حکم سنا دیا۔
عدالت کا دوٹوک فیصلہ
عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ عادل راجہ نے دانستہ طور پر جھوٹے الزامات لگا کر ایک معصوم شخص کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ “پبلک انٹرسٹ میں جھوٹ بولنا نہیں، بلکہ سچ بولنا ضروری ہے”۔ جج نے عادل راجہ کو مستقبل میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے خلاف وہی پرانے الزامات دہرانے سے بھی سختی سے روک دیا ہے۔
مقدمے کی تفصیلات
یہ مقدمہ جون 2022 میں اس وقت دائر کیا گیا جب عادل راجہ نے سوشل میڈیا اور مختلف ویڈیوز میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے۔ ان الزامات میں آئی ایس آئی اور مرحوم صحافی ارشد شریف کے قتل سے جوڑنے کی کوشش بھی شامل تھی۔
عدالت میں ان تمام الزامات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد جج نے واضح طور پر کہا کہ عادل راجہ کوئی بھی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکے اور ان کی تمام باتیں جھوٹ اور قیاس آرائیوں پر مبنی تھیں۔
جج کے اہم ریمارکس
فیصلے کے دوران جج نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راشد نصیر نے صرف 50,000 پاؤنڈ ہرجانے کا مطالبہ کیوں کیا، جبکہ ان پر لگنے والے الزامات اتنے سنگین تھے کہ وہ اس سے کہیں زیادہ ہرجانے کے حق دار تھے۔ عدالت نے بعد ازاں ازخود فیصلہ کرتے ہوئے 350,000 پاؤنڈ کی خطیر رقم بطور ہرجانہ مقرر کی۔
شہزاد اکبر کا بیان مسترد
مقدمے میں شہزاد اکبر کا دیا گیا بیان بھی عدالت میں پیش کیا گیا، تاہم جج نے اس بیان کو ناقابلِ اعتبار قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
آئی ایس آئی کو کلین چٹ
عدالت نے یہ بھی قرار دیا کہ عادل راجہ کی جانب سے انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) پر لگائے گئے الزامات بھی بے بنیاد تھے، کیونکہ ان کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ اس فیصلے کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے مؤقف کی توثیق کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
یہ فیصلہ نہ صرف بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی شخصی بحالیِ عزت کا باعث بنا ہے بلکہ یہ سوشل میڈیا پر جھوٹے پراپیگنڈے، کردار کشی اور جعلی بیانیوں کے خلاف ایک مضبوط عدالتی نظیر بھی ہے۔ ماہرین کے مطابق، اس فیصلے کے اثرات مستقبل میں ایسے تمام کیسز پر مرتب ہوں گے جہاں بغیر ثبوت سوشل میڈیا کو بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے۔
پس منظر
عادل راجہ پاکستان کے سابق فوجی افسر ہیں جو حالیہ برسوں میں خود ساختہ جلاوطنی کے بعد لندن میں مقیم ہو گئے اور وہاں سے سوشل میڈیا پر پاکستانی اداروں اور شخصیات کے خلاف بیانات دیتے رہے۔ یہ مقدمہ ان کے ان بیانات کے خلاف پہلا بڑا عدالتی فیصلہ ہے جو عالمی سطح پر بھی قابلِ توجہ ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آئی ایس آئی سوشل میڈیا عدالت نے کے خلاف
پڑھیں:
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ : آسڑیلیا نے پاکستان کو 107سے شکست دیدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کولمبو: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے ہرا دیا، یہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں مسلسل تیسری شکست ہے۔
آسٹریلوی ویمنز ٹیم کے 222 رنزکے ہدف کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستانی بولرز نے شاندار آغاز فراہم کیا اور صرف 76 رنز پر آسٹریلیا کی 7 وکٹیں گرا دیں لیکن اس کے بعد بیتھ مونی نے شاندار سنچری بنائی جبکہ الانا کنگ نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں کے درمیان نویں وکٹ پر 106 رنز کی شراکت داری بنائی۔ یوں آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 221 رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3 ، فاطمہ ثنا اور رامین شمیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ 22 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی۔قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 8رن پر گرئی اور پھر آدھی ٹیم 31 رنز پر پویلین لوٹ گئی جبکہ پوری ٹیم 37 ویں اوور میں 114 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے 35 رنز بنائے جبکہ کینگروز کی جانب سے کم گیرتھ نے 3 کھلاڑیوں آؤٹ کیا۔یوں آسٹریلیا نے میچ 107 رنز سے جیت لیا۔ یہ پاکستان ویمنز ٹیم کی آئی سی سی ورلڈکپ2025 میں مسلسل تیسری شکست ہے۔