ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی کا کراچی میں سڑکوں کی ابتر صورتحال پر اظہارِ تشویش
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اپنے بیان میں ایم کیو ایم ارکانِ صوبائی اسمبلی نے کہا کہ چند مقامات پر استرکاری کرکے ایسے ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے جیسے مریخ پر پانی ڈھونڈ لیا ہو، ان عوامل نے عوام کی زندگی کو اجیرن اور سیاسی عمل میں شمولیت سے بیزار کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے کراچی میں سڑکوں کی ابتر صورتحال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے مرکز بہادرآباد سے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ خستہ حال ٹوٹی سڑکیں شہر کی حالت اور قبضہ میئر کی نیت پر نوحہ پڑھ رہی ہیں، شہر قائد کھنڈرات کا نظارہ پیش کررہا ہے جس کے باعث لمحوں کا سفر گھنٹوں میں اور آئے روز کے حادثات شہریوں کا مقدر بن چکے ہیں، شہر کی حالتِ زار سے غافل قبضہ مئیر عوام کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیوں نہیں کرتے؟ حق پرست اراکینِ سندھ اسمبلی نے کہا کہ چند مقامات پر استرکاری کرکے ایسے ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے جیسے مریخ پر پانی ڈھونڈ لیا ہو، ان عوامل نے عوام کی زندگی کو اجیرن اور سیاسی عمل میں شمولیت سے بیزار کردیا ہے۔ ایم کیو ایم ارکانِ صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ ایک سو چھ سڑکوں پر اختیار کا رونا ڈالنے والے قبضہ مئیر اپنی بیچارگی دکھانے کے بجائے عوام کے پیسوں کا درست مصرف ثابت کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسمبلی نے
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ
( ویب ڈیسک )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لبنان کے یومِ آزادی پر حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کے مزید مضبوط ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں صدرِ پاکستان نے کہا کہ پاکستان، لبنان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور مشکل وقت میں لبنانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
صدر زرداری نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی کے ضامن ممالک سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی افواج جنوبی لبنان سے فوری انخلا کریں تاکہ خطے میں کشیدگی میں کمی آئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان، لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
صدرِ مملکت نے بے گھر لبنانی شہریوں کی محفوظ واپسی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان ہر سطح پر لبنان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔