دنیا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنیوالے آبادکاروں کا محاسبہ کرے، شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
مذاکراتی عمل میں امریکی صدر کی قیادت اور قطر، مصر اور ترکی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے شہباز شریف نے خطے میں شراکت داروں اور سربراہان مملکت کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں حالیہ اشتعال انگیز کارروائیوں سے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ ہے اور انہوں نے قابض اور غیر قانونی آباد کاروں کا احتساب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس سوشل نیٹ ورک پر غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے نئے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے حصول کا ایک تاریخی موقع قرار دیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے حقوق کے احترام پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ فلسطینی عوام نے بے مثال مصائب کا سامنا کیا ہے اور اس طرح کے مصائب کا اعادہ نہیں ہونا چاہیے۔
اس پیغام میں شہباز شریف نے مذاکراتی عمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور قطر، مصر اور ترکی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے فلسطینی عوام کے امن، سلامتی اور وقار کو یقینی بنانے کے لیے خطے میں شراکت داروں اور سربراہان مملکت کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم پاکستان نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی مرضی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق امن کے قیام کے لیے برادر ممالک کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ شہباز شریف نے اس سے قبل کہا تھا کہ غزہ کے عوام جس نسل کشی کی جنگ کا سامنا کر رہے ہیں وہ اب بھی جاری ہے، وہاں جو کچھ ہو رہا ہے تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے فلسطینی عوام
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔