پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس  پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان عوامل کو  جاننا ضروری ہےجن کی وجہ سے دہشتگردی ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران دہشتگردی کی وجہ بننے والے5نکات پیش کرتے ہوئے کہاکہ پہلی وجہ نیشنل ایکشن پلان کے نکات پر عمل کرنا نہیں۔

دوسری وجہ دہشتگردی کےمعاملے پر سیاست کرنااور قوم کو اس سیاست میں الجھانا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کاکہناتھا کہ تیسری وجہ بھارت کاافغانستان کو پاکستان کیخلاف دہشتگردی کیلئے بیس آف آپریشن کے طور پر استعمال کرناہے۔

2025 میں 10 ہزار 115 انٹیلی جنس آپریشنز کے دوران 917 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا 

ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناتھا کہ چوتھی وجہ افغانستان میں دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہیں اورجدید ہتھیاروں کی دستیابی ہے، ان کاکہناتھا کہ 2024اور2025میں جو افغانی دہشتگردی کے واقعات میں جہنم واصل کئے گئے،ان کی تعداد صرف161ہے،اس کے علاوہ افغانستان کے بارڈر سے دخل اندازی کرتے ہوئے جو خارجی وہاں پر مارے گئےان کی تعداد135ہے،ان دو سال میں 30کے لگ بھگ خودکش بمبار بھی افغانی تھے،بھارت کا افغانستان کو بیس آف آپریشن کے طور پر دہشتگردی میں استعمال ہونا یہ تعداد اس کو عیاں کرتی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاکہ پانچویں وجہ دہشتگردی کے پیچھے ایک ٹیرر کرائم نیکسز ہے،جس کو مکمل طور پر مقامی اورسیاسی پشت پناہی حاصل ہے۔

ڈی جی ISPR نے خیبرپختونخوا آنے کی وجہ واضح کردی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس کی وجہ

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کے لیے خدمات کی تعریف کی۔ 

واضح رہے کہ 20 نومبر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا تھا۔

جنرل ساحر شمشاد کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ، ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان نیوی کی جنگی تیاریوں کی بھرپور ستائش کی اور قومی سمندری سرحدوں کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے پختہ عزم کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور تینوں مسلح افواج میں مشترکہ کارکردگی مضبوط بنانے میں جنرل ساحر شمشاد کے کردار کو سراہا۔ 

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
  • نیب نے عدم ثبوت کی بنیاد پر سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کیخلاف انکوائری بند کردی
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات
  • پاکستان کے آخری جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات
  • وزیرِ اعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس کمیٹی کی الوداعی ملاقات  
  • وزیرِ اعظم سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی الوداعی ملاقات
  • عسکری مشقوں کی رپورٹس، بھارتی فوج نے میڈیا پالیسی سخت کردی
  • ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا جامعہ الرشید کراچی میں خصوصی اوپن سیشن
  • جماعت اسلامی کے ‘بدل دو نظام’ اجتماع کے دوسرے روز کیا سرگرمیاں ہورہی ہیں؟