پاکستان میں پہلا’انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس‘کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
سٹی 42: پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک نیا قدم اٹھاتے ہوئے پہلا ’انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس‘ کا آغاز کر دیا ہے۔
وزیراعلی کی ہدایت پر تیار واٹس ایپ چیٹ باکس شہریوں کے سوالات کا جواب دے گا,جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ چیٹ باکس شہریوں کے ماحول سے متعلق ہر سوال کا جواب دے گا.
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیٹ باکس صحت کی حفاظت پر مشورے بھی دے گا ،شہری فضا کے معیار، ماحول سے متعلق تازہ ترین معلومات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ رہ سکیں گے،اے آئی ٹیکنالوجی‘ سے چلنے والاچیٹ باکس ’اے کیوآئی‘ بارے مسلسل آگاہ رکھے گا،واٹس ایپ چیٹ باکس شہریوں کو موسم اور سموگ کی صورتحال پر خبریں فراہم کرے گا،شہری گھر سے نکلنے سے پہلے پیشگی معلومات حاصل کرکے موسمی حالات سے محفوظ رہ سکیں گے۔
وینزویلا کی ماریہ کورینہ نے امن کانوبل انعام جیت لیا
اُنہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ماحول دوست جدید مشینری پہلے ہی متعارف کراچکی ہے ،پنجاب حکومت پہلے ہی موسم ، سموگ کی نگرانی ، پیشگی اطلاعات کا نظام قائم کر چکی ہے ،شہری 03041373000 نمبر پر واٹس ایپ چیٹ باکس کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے پاکستان کے پہلے ’انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس کے آغاز پر پوری ٹیم کو شاباش دی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی شہریوں کی زندگیوں اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے تحفہ ہے،ہر شہری انسانی زندگی کا معیار بہتر بنانے میں حصہ دار ہے۔
حکومتی کاوشوں کی بدولت معاشی استحکام حاصل کرلیا؛ محمد اورنگزیب
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے شکست دے دی
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 195 رنز بنائے۔بابر اعظم 74 اور صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔زمبابوے کے ریان برل نے کچھ مزاحمت کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔پاکستان کے عثمان طارق نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ عثمان طارق اور نسیم شاہ پلیئنگ الیون میں شامل کیےگئے جب کہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو ڈراپ کردیا گیا۔پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ گزشتہ روز سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔