پاکستان کا پہلا ’انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس‘ متعارف
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
پاکستان میں پہلی بار ’انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس‘ متعارف کرادیا گیا ہے-
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر تیار ہونے والا واٹس ایپ چیٹ باکس شہریوں کے سوالات کا جواب دے گا۔
جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ چیٹ باکس شہریوں کے ماحول سے متعلق ہر سوال کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ صحت کی حفاظت پر بھی مشورے بھی دے گا۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے پاکستان کے پہلے ’انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس کے آغاز پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی شہریوں کی زندگیوں اور ماحول کو بہتر بنانے کے لئے تحفہ ہے۔ ماحول دوستی اصل میں انسان دوستی ہے، ہر شہری انسانی زندگی کا معیار بہتر بنانے میں حصہ دار ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہری اپنے اردگرد فضا کے معیار، ماحول سے متعلق تازہ ترین معلومات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ رہ سکیں گے۔ اے آئی ٹیکنالوجی سے چلنے والاچیٹ باکس ’اے کیوآئی‘ کے بارے میں شہریوں کو مسلسل آگاہ رکھے گا۔
انہوں نے بتایا کہ شہری 03041373000 نمبر پر واٹس ایپ چیٹ باکس کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ واٹس ایپ چیٹ باکس شہریوں کو موسم اور سموگ کی صورتحال پر خبریں فراہم کرے گا اور شہری گھر سے نکلنے سے پہلے پیشگی معلومات حاصل کرکے موسمی حالات سے محفوظ رہ سکیں گے۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ صوبہ پنجاب ملک کا پہلا اور واحد صوبہ ہے جہاں جدید ٹیکنالوجی کو ماحول دوستی اور فضائی معیار بہتر بنانے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت ماحول دوست جدید مشینری پہلے ہی متعارف کراچکی ہے جبکہ حکومت پہلے ہی موسم اور سموگ کی نگرانی اور پیشگی اطلاعات کا جدید نظام بھی قائم کر چکی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔