کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ کاروبار پھلے پھولے، کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ کوئی لوگوں کو تنگ کرے، کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث 4 افراد مقابلے میں مارے گئے اور 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی بھتہ خوری کا معاملہ سنجیدہ ہے تاہم بزنس کمیونٹی کے مسائل بھی حل کیے جاتے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ بھتہ خوری کا معاملہ سنجیدہ معاملہ ہے، کچھ تاجروں کو بھتا نہ دینے پر دھمکیاں آئی ہیں، چاہتے ہیں کہ کاروبار پھلے پھولے، کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ کوئی لوگوں کو تنگ کرے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث 4 افراد مقابلے میں مارے گئے اور 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ سی آئی اے اور  ایس آئی یو نے 2 ہفتے میں 20 سے زیادہ بھتہ خور گرفتار کیے، پورے سال میں بھتہ خوری کی 118 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، بھتےکے رپورٹ ہونے والے 44 کیس ذاتی اختلافات کے تھے، پولیس نے سال بھر میں 43 بھتہ خور  پکڑے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کا پیچھا کررہے ہیں، کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں 28 فیصد کمی آئی ہے اور گاڑیاں چھینے کی وارداتوں میں 19 فیصد کمی آئی ہے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں بھتہ خوری کراچی میں نے کہا کہ

پڑھیں:

کراچی، 3 اسٹریٹ کرمنل گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی امجد شیخ نے کہا ہے کہ پاک کالونی میں ایس آئی یو نے کارروائی کی، جس میں 3 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن سے موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور تفتیش کی جارہی ہے۔

امجد شیخ نے یہ بھی کہا کہ ملزمان نے متعدد لوٹ کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، جو سینٹرل اور کیماڑی کے علاقوں میں کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، 3 اسٹریٹ کرمنل گرفتار، اسلحہ برآمد، مقدمہ درج
  • بے اختیار لوگوں سے مذاکرات کا فائدہ نہیں،سہیل آفریدی
  • بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال داخل
  • کراچی میں بھتہ خور اسلحہ سمیت گرفتار
  • کراچی؛ حافظ قرآن نوجوان کے قتل کیس میں اہم پیشرفت
  • کراچی: بھتہ خوری کا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
  • کراچی، پانی کے ستائے لوگوں کا خواتین سمیت ناگن چورنگی پمپنگ اسٹیشن پر رات گئے دھاوا
  • آرام باغ میں ریسٹورنٹ مالک سے بھتہ مانگنے کا ڈراپ سین
  • بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کا فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
  • پاکستان چند لوگوں کی اجارہ داری میں ہے، کٹھ پتلیاں چل رہی ہیں: حافظ نعیم