غزہ میں جنگ بندی ناانصافی کے بیچ امید کی کرن ہے، میرواعظ کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
مولوی عمر فاروق نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں غزہ میں جنگ بندی کی خبر کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے لئے قتل عام، بھوک اور اسرائیلی نسل کشی کے مہینوں بعد ایک انتہائی ضروری راحت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے غزہ میں جنگ بندی ہی ناانصافی کے بیچ امید کی کرن قرار دیا اور کہا کہ یہ فلسطینیوں کے لئے طویل انتظار کے بعد ایک بڑی راحت ہوگی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ حقیقی امن اسی وقت قائم ہوگا جب فلسطینیوں کے حقوق، عزت اور وطن بحال ہوں گے۔ میرواعظِ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ایک پر ایک پوسٹ میں غزہ میں جنگ بندی کی خبر کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے لئے قتل عام، بھوک اور اسرائیلی نسل کشی کے مہینوں بعد ایک انتہائی ضروری راحت قرار دیا۔ انہوں نے لکھا کہ اگرچہ یہ نام نہاد "امن معاہدہ" غیرمنصفانہ اور یک طرفہ ہے۔ تاہم امید ہے کہ جنگ بندی قائم رہے گی اور یہ علاقائی امن و انصاف کے لئے ایک حقیقی قدم ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب مغوی اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں تو فلسطینیوں کو بھی محفوظ گھر، عزتِ نفس اور ناجائز قبضے سے آزادی کا حق حاصل ہونا چاہیئے۔
میرواعظ نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا کہ حقیقی امن تبھی قائم ہوگا جب فلسطینی عوام کے حقوق کو تسلیم کیا جائے اور ان کا وطن بحال کیا جائے۔ واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ دونوں فریقین نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر عملدرآمد پر اتفاق کیا ہے۔ اس اہم معاہدے کے بعد، لوگوں نے غزہ کی سڑکوں پر جشن منایا، جو کہ جنگ بندی کی امید کی علامت ہے۔ فلسطین خصوصاً غزہ کی پٹی میں جشن کا ماحول ہے۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد ہر طرف خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی بات چیت کے بعد دونوں اطراف کے حکام نے اس معاہدے پر دستخط کی تصدیق کی، دو سالہ جنگ میں 67 ہزار سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :