ایک فرد کے پی میں دہشتگردی لایا، عوام کو ایسے شخص پر نہیں چھوڑ سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے: فائل فوٹو
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ریاست اور عوام کو ایسے شخص کے فیصلے اور خواہش پر نہیں چھوڑ سکتے جو کے پی میں دہشتگردی واپس لانے کا اکیلا ذمے دار ہو۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوارجیوں کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھ سے نمٹنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس کی سیاست ریاست سے بڑی ہے تو یہ ہمیں قبول نہیں، آپ کہہ رہے ہیں ایسی قیادت لائی جارہی ہے جو ریاست کے خلاف ہے ایسا نہیں ہوسکتا ہے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کےلیے زمین تنگ کردی جائے گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اگر کوئی فرد واحد سمجھتا ہے کہ اس کی ذات پاکستان سے بڑی ہے تو یہ ہمیں قبول نہیں، ہمارے لیے تمام سیاسی جماعتیں اور رہنما قابل احترام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا ان کے ساتھ بات کریں جوبھارت کے ساتھ دن رات بیٹھ کر پلاننگ کرتے ہیں، کس سے بات چیت کریں، خارجی نور علی محسود اور اس کے جتھے سے بات چیت کرلیں؟ اس مجرمانہ بیانیہ کی قیمت فوج، پولیس، بچے اور بچیاں ادا کر رہے ہیں، کون ہے جو کہتا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی کی گارنٹی کابل دے گا، یہ کہتے ہیں کہ بچوں کے سر کاٹ کر فٹ بال کھیلنے والوں سے بات چیت کریں۔
یہ بھی پڑھیے افغانستان میں ایئر اسٹرائیک کے سوال پر ترجمان پاک فوج نے کیا کہا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے خارجیوں کے سہولت کاروں کو تین آپشن دے دیے خیبرپختونخوا میں جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے:ڈی جی آئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ لوگوں کو کنفیوژ کیا جارہا ہے کہ دہشت گردی کے مسئلے کا حل آپریشن کرنے میں نہیں ہے، اس وقت وہ ریاست کے ذمہ دار تھے آج وہ ریاست کے ذمہ دار نہیں ہیں، وہ آج بھی یہ ہی کہہ رہے ہیں، افغان مہاجرین کی واپسی کے معاملے کو بھی سیاسی رنگ دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دوحہ معاہدے میں کہا گیا تھا کہ افغان سر زمین دہشتگردوں کو استعمال کرنے نہیں دی جائے گی، امریکی اسلحے کا دہشتگردوں کے ہاتھ لگنا بھی دہشتگردی کی ایک وجہ ہے، خیبر پختونخوا میں ہلاک دہشتگردوں سے امریکی ہتھیار برآمد ہوئے، منصوبے کے تحت دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جگہ دی گئی، یہ فیصلہ ہوا تھا کہ دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی عدالتوں سے دہشتگردوں کو سزائیں کیوں نہیں ملیں؟ خیبر پختونخوا میں محکمہ انسداد دہشتگردی کی استعداد کار میں اضافے کیلئے بہت سے اقدامات درکار تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر نے کے سہولت کاروں خیبر پختونخوا پختونخوا میں نے کہا کہ
پڑھیں:
نیا عالمی ریکارڈ: سلمان علی آغا نے ڈریوڈ، محمد یوسف اور دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا
پاکستان کے ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف ٹی 20 ٹرائی سیریز میں پاکستان کی 69 رنز کی فتح کے دوران ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے فارغ، نئے کپتان سلمان علی آغا ہوں گے، عاقب جاوید
انہوں نے ایک ہی کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیل کر راہول ڈریوڈ، محمد یوسف اور ایم ایس دھونی جیسے عظیم کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
سال 2025 میں اب تک پاکستان 54 بین الاقوامی میچ کھیل چکا ہے جو اس سال کسی بھی ٹیم کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
ویسٹ انڈیز 45 میچوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ حیران کن طور پر سلمان علی آغا واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے پاکستان کے ان تمام 54 میچوں میں شرکت کی۔
یہ تعداد پاکستان کے اس ریکارڈ کے برابر بھی ہے جو پہلی بار سنہ 2013 میں قائم ہوا تھا۔
مزید پڑھیے: شاہین، بابر اور رضوان کے نہ ہونے کا کوئی دباؤ نہیں، ٹی20 کپتان سلمان علی آغا
سلمان علی آغا نے 54 میچ کھیل کر وہ ریکارڈ توڑ دیا جو 53 میچوں کے ساتھ ڈریوڈ (1999)، یوسف (2000) اور دھونی (2007) کے پاس مشترکہ طور پر موجود تھا۔
ایک سال میں 50 سے زائد میچ کھیلنا انتہائی نایاب کارنامہ ہے۔ سب سے پہلے یہ سنگ میل سچن ٹنڈولکر نے سنہ 1997 میں عبور کیا تھا جبکہ حالیہ برسوں میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے سنہ 2023 میں 51 میچ کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ بین الاقوامی میچ کھیلنے والے کھلاڑیسلمان علی آغا (پاکستان) 54 میچ، 2025
راہول ڈریوڈ (بھارت) 53 میچ، 1999
محمد یوسف (پاکستان) 53 میچ، 2000
ایم ایس دھونی (بھارت/ایشیا الیون) 53 میچ، 2007
لانس کلوزنر (جنوبی افریقہ) 52 میچ، 2000
پال کولنگ ووڈ (انگلینڈ) 52 میچ، 2007
اینجلو میتھیوز (سری لنکا) 52 میچ، 2014
سچن ٹنڈولکر (بھارت) 51 میچ، 1997
ڈیرل مچل (نیوزی لینڈ) 51 میچ، 2023
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سلمان علی آغا سلمان علی آغا کا نیا عالمی ریکارڈ کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلمان علی آغا