شاہ رُخ خان کی سالگرہ کے موقع پر 2 ہفتوں پر مبنی خصوصی فلم فیسٹول کے انعقاد کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر بھارت کی سب سے بڑی سنیما چین ‘پی وی آر انوکس’ نے ایک خصوصی ‘شاہ رخ خان فلم فیسٹیول’ کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیسٹیول 31 اکتوبر سے شروع ہو کر 2 ہفتے تک جاری رہے گا، جس میں 30 سے زائد شہروں کے 75 سینما گھروں میں شاہ رخ خان کی مقبول ترین فلمیں دوبارہ بڑی اسکرین پر دکھائی جائیں گی۔
فلموں کی فہرست میں چنئی ایکسپریس، دیوداس، دل سے، کبھی ہاں کبھی نا، میں ہوں نا، اوم شانتی اوم اور حالیہ بلاک بسٹر جوان شامل ہیں۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ یہ فلمیں صرف میری نہیں، بلکہ اُن ناظرین کی ہیں جنہوں نے انہیں برسوں محبت سے اپنایا۔ بڑی اسکرین پر واپس آنا ایک خوبصورت یادوں کا سفر ہے۔
پی وی آر انوکس کی نمائندہ نہاریکا بجلی نے کہا کہ شاہ رخ خان ایک جذبہ ہیں، اور یہ فیسٹیول ان کی فنکارانہ میراث کو خراجِ تحسین ہے۔
مداحوں کے لیے یہ فیسٹیول محض فلموں کا نہیں بلکہ اُن جذبات کا جشن ہے جو شاہ رخ خان کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شاہ رخ خان
پڑھیں:
کیلیفورنیا: سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی اسٹاکٹن میں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 11 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، تفتیشی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ ایک ٹارگٹڈ واقعہ ہو سکتا ہے۔ حکام کی جانب سے ابھی تک حملہ آور کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔