سہراب گوٹھ میں کسٹمز اور رینجرز کی بڑی کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ اور سندھ رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران سہراب گوٹھ میں اسمگل شدہ اشیاکے بڑے ذخیرے کا سراغ لگاتے ہوئے 3 کروڑ 26 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا۔ خفیہ اطلاع پر ال آصف اسکوائر کے قریب گوداموں پر چھاپے مارے گئے جہاں غیر قانونی طور پر ذخیرہ شدہ بھارتی گٹکا، نسوار، سگریٹس اور ایرانی خوردنی تیل برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق سامان بلوچستان کے راستے کراچی منتقل کیا گیا تھا اور مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا۔ کسٹمز نے سامان ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ سہولت کاروں اور گودام مالکان کے نیٹ ورک کی تلاش کے لیے تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید چھاپوں کا امکان ہے تاکہ اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور،محنت کش گدھا گاڑی پر بھاری سامان لے کر جارہا ہے جو کسی بھی حادثے کا باعث بن سکتا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-05-17