Juraat:
2025-10-19@04:57:57 GMT

دشمن کی ہرپراکسی خاک میں ملادیں گے،فیلڈ مارشل

اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT

دشمن کی ہرپراکسی خاک میں ملادیں گے،فیلڈ مارشل

دوبارہ جارحیت کی کوشش پر دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ سخت جواب ملے گا،پاکستان خطے کو استحکام دینے والی طاقت، معمولی شرانگیزی کا بھی جواب دے گا،معرکہ حق میں دفاعی صلاحیت کا لوہا منوایا
قوم کو یقین دلاتا ہوں اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، بھارت کی جغرافیائی وسعت کا من گھڑت حفاظتی تصور ختم کر دیں گے ،پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے معرکہ حق میں اپنی عسکری اور دفاعی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے، بھارتی فوجی قیادت کو خبردار کرتا ہوں نیوکلیٔر انوائرمنٹ میں دونوں ممالک میں جنگ کیلئے گنجائش نہیں،ہم بھارت کی اشتعال انگیز بیان بازی سے ہرگز مرعوب نہیں ہونگے اورکسی بھی اشتعال انگیزی کا فیصلہ کن اور دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ جواب دیں گے۔آرمی چیف نے کہا کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی سرپرستی میں جاری دہشت گردی، جبر اور مظالم کا بھی خاتمہ ہونا چاہئے، کشمیری عوام کب تک ظلم و جبر کا شکار رہیں گے اور حق خود ارادیت سے محروم رہیں گے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اس بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ کے حل تک کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ عاصم منیر نے پاکستان ملٹری ایکڈمی کاکول کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران قوم اپنی فوج کے ساتھ فولاد کی طرح کھڑی تھی۔فیلڈ مارشل کا کہنا تھا بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے نیاد الزمات لگائے گئے، بھارتی جارحیت کے خلاف قوم پہلے سے زیادہ متحد اور یک زبان ہوئی اور قوم کی حمایت سے سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کیا، آپریشن بنیان مرصوص کے دوران عددی طور پر بڑے دشمن کیخلاف اپنی واضح فتح کی بدولت وقار اور عالمی برادری کی داد حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ازلی دشمن کیخلاف انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کارروائیاں کرتے ہوئے رافیل طیاروں کو مار گرایا گیا، دشمن کی متعدد بیسز بشمول ایس400 سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان نے ملٹی ڈومین وارفیٔر کی صلاحیتوں کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا، اللہ کے فضل اور قومی عزم کے ساتھ ہم نے من حیث القوم متحد ہو کر فولادی دیوار کی مانند دشمن کا مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم شہدااور ان کے اہلِ خانہ کے بے حد شکر گزار اور مقروض ہیں، جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاکہ یاد رکھیں، ہمارے دشمن اپنے مذموم مقاصد کے لیے ہمارے عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں، پاکستان کا دفاعی نظریہ کریڈیبل ڈیٹرنس اور دائمی تیاری پر مبنی ہے، جس میں تمام صلاحیتوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔جنگ میں ہمارے ہتھیار دور تک پہنچ کر زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتے ہوئے بھارت کی جغرافیائی وسعت کا من گھڑت حفاظتی تصور ختم کر دیں گے،دشمن کو پہنچائے جانے والے فوجی و اقتصادی نقصانات بھارت کی توقعات سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ میں بھارتی فوجی قیادت کو مشورہ دیتا ہوں اور سختی سے خبردار کرتا ہوں کہ نیوکلیٔر انوائرمنٹ میں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے، پاکستان کے ساتھ بنیادیمسائل کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر حل کریں۔فیلڈ مارشل نے کہاکہ ہم آپ کی بیان بازی سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوں گے اور کسی بھی قسم کی چھوٹی سی اشتعال انگیزی کا بھی فیصلہ کن جواب دیں گے، آنے والی کشیدگی کی ذمہ داری، جو کہ بالآخر پورے خطے اور اس سے باہر کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتی ہے، پوری طرح سے بھارت پر عائد ہو گی۔انہوںنے کہا کہ افغان طالبان کو پاکستان میں گھناونے حملے کرنے والی پراکسیز کو لگام ڈالنی چاہئے، ہر پراکسی کو خاک میں ملا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا نے بالآخر فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت، نسل کشی اور جبری بے گھر ہونے کا نوٹس لیا، اس جنگ کی وجہ سے خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں، سفارتی میدان میں پاکستان کی مسلسل کوششوں نے غزہ میں امن کے حالیہ اقدام کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ہمیں امید ہے کہ اس سے خطے میں پائیدار امن اور استحکام آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ جنگ بندی جاری رہے گی جس کے بعد غزہ کی انسانی بنیادوں پر امداد اور تعمیر نو کا عمل جاری رہے گا، توقع ہے کہ فلسطین کے لوگ اپنے وطن میں امن سے رہ سکیں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ تنازع کے منصفانہ حل کے لیے پاکستان دو ریاستی حل کی ناگزیریت اور 1967 کی جنگ سے پہلے کی سرحدوں پر القدس الشریف کے دارالحکومت کی بنیاد پر فلسطین کی ایک آزاد، خود مختار اور قابل عمل ریاست کی ضرورت پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ سفارتی، اقتصادی اور عسکری کامیابیاں اور صلاحیتیں پاکستان کو انشااللہ ترقی کی بلند منزلوں تک لے جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم وردی میں ملبوس لوگ ہمیشہ پاکستان کے عوام اور ریاست کی ترقی اور خوشحالی اور اس عظیم ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور تیار رہیں گے۔فیلڈ مارشل نے قرآن مجید کی سورہ الصف کی آیت نمبر 4 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بے شک اللہ تو ان کو پسند کرتا ہے جو اس کی راہ میں صف باندھ کر لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔انہوں نے جنوری 1948 کے قائد کے تاریخی ارشادات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستانی اور ریاست کے شہری ہیں، ہمیں ریاست کے لیے خدمت، قربانی اور جان دینی چاہیے، تاکہ ہم اسے دنیا کی سب سے شاندار اور خودمختار ریاست بنا سکیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کا پرچم انشااللہ بلند رہے گا کیونکہ اس کے محافظ یعنی پاکستانی قوم کبھی ناکام نہیں ہوتی۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کہ پاکستان بھارت کی دشمن کی دیں گے کا بھی کے لیے

پڑھیں:

پی ایم اے کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایبٹ آباد: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایک بار پھر عزم، وقار اور حب الوطنی کے خوبصورت امتزاج کا مظہر بن گیا، جہاں 152ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، جنہیں پی ایم اے کے چاق و چوبند دستوں نے شاندار انداز میں سلامی پیش کی۔ پریڈ کے آغاز پر نظم و ضبط، تربیت اور عسکری مہارت کی روایتی جھلک دیکھی گئی جو پاکستان آرمی کے اعلیٰ معیار کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

تقریب میں لانگ کورس، ٹیکنیکل کورس، لیڈی کیڈٹ کورس اور اینٹیگریٹڈ کورس مکمل کرنے والے کیڈٹس شریک تھے، جنہوں نے برسوں کی سخت تربیت کے بعد اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلتے ہوئے ملک کے دفاع کا عہد دہرایا۔ کیڈٹس کے چہروں پر عزم اور فخر کی چمک نمایاں تھی جبکہ فضا میں “اللہ اکبر” اور “پاکستان زندہ باد” کے نعروں کی گونج سماں باندھ رہی تھی۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ملکی و غیر ملکی معززین، مختلف ممالک کے سفرا، اعلیٰ حکومتی شخصیات، عسکری قیادت اور دفاعی اداروں کے نمائندے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ تقریب میں دفاعی دنیا سے وابستہ افراد  اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نوجوان کیڈٹس کے عزم و حوصلے کو سراہا۔

پریڈ کے دوران کیڈٹس نے مارچ پاسٹ اور مختلف عسکری مظاہرے پیش کیے جنہیں حاضرین نے بھرپور داد دی۔ پورے میدان میں حب الوطنی کی فضا طاری رہی، جہاں ہر کوئی ان جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کر رہا تھا جو وطن کے دفاع کے لیے اپنے جان و دل کی بازی لگانے کے لیے تیار ہیں۔

یہ تقریب نہ صرف ایک فوجی روایت کی پاسداری کا مظہر ہے بلکہ پاکستان کی نئی نسل کے اس عزم کی بھی نمائندہ ہے کہ وطن کی سرزمین کو کسی بھی خطرے سے محفوظ رکھنا ان کا پہلا اور آخری فرض ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام کی غلط تشریح کرنیوالے دہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے،فیلڈ مارشل
  • اسلام کی غلط تشریح کرنے والے مٹھی بھر گمراہ دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے: فیلڈ مارشل
  • قیام پاکستان سے اب تک افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب
  • افغانستان کے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دائمی تشدد کے بجائے باہمی سلامتی کا انتخاب کریں: فیلڈ مارشل
  • نیوکلیئر انوائرمنٹ میں دونوں ملکوں کےدرمیان 'جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، فیلڈ مارشل کا بھارت کو انتباہ
  • پاک سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کو لینے نہیں دیں گے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • قوم کو یقین دلاتا ہوں اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل
  • پاک فوج نے ہمیشہ اندرونی اوربیرونی چیلنجز کامقابلہ کیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پی ایم اے کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ؛ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی