اسلام کی غلط تشریح کرنیوالے دہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے،فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251019-01-13
کاکول ‘راولپنڈی (آن لائن)فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معرکہ حق میں اپنی عسکری اور دفاعی صلاحیت کا لوہا منوایا۔ دوبارہ جارحیت کی کوشش کی گئی تو پاکستان دشمن کی توقعات سے کہیں زیادہ سخت جواب دے گا‘بھارتی جارحیت کے خلاف قوم پہلے سے زیادہ متحد اور یک زبان ہوئی، اللہ اور قوم کی مدد سے اپنی زمین کا ایک انچ بھی نہیں لینے دیں گے‘ بھارت کا خود ساختہ شواہد پیش کرنا علامت ہے کہ بھارتی حکمران جماعت نے اپنے مذموم مقاصد کے
لیے دہشت گردی کو سیاسی رنگ دیا، عوام کے تعاون سے یقینا اس لعنت کو بھی شکست دیں گے، ہم اسلام کی غلط تشریح کرنے والے مٹھی بھر گمراہ دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے‘ بھارتی فوجی قیادت کو خبردار کرتا ہوں نیوکلیئر انوائرمنٹ میں دونوں ممالک میں جنگ کے لیے گنجائش نہیں، پاکستان کے ساتھ بنیادی مسائل کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر حل کریں۔ افغانستان کے لوگوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ دائمی تشدد کے بجائے باہمی سلامتی کا انتخاب کریں، طالبان رجیم کو ان پراکسیوں پر لگام ڈالنی چاہیے جن کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں، یہ پراکسیاں پاکستان کے اندر گھناؤنے حملے کرنے کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتی ہیں۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں لانگ کورس، ٹیکنیکل کورس، لیڈی کیڈٹ کورس اور اینٹی گریٹڈ کورس مکمل کرنے والوں کی پاسنگ آٹ پریڈ کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے اپنے عزم سے دشمن کو شکست دے کر قوم کا اعتماد مزید مستحکم کیا ہے۔پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کی حمایت کے ساتھ سرحدوں کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص سے قوم کا پاک فوج پر اعتماد مزید مضبوط ہوا، آپریشن بنیان مرصوص میں قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ فولادی دیوار کی طرح کھڑی تھی۔فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے، بھارتی جارحیت کے خلاف قوم پہلے سے زیادہ متحد اور یک زبان ہوئی، اللہ اور قوم کی مدد سے اپنی زمین کا ایک انچ بھی نہیں لینے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک افواجِ پاکستان نے قوم کی حمایت کے ساتھ وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، آپریشن معرکہ حق/ بنیان مرصوص میں افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، افواجِ پاکستان نے اپنے عزم سے دشمن کو شکست دے کر قوم کا اعتماد مزید مستحکم کیا ہے۔ ازلی دشمن کے خلاف انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کارروائیاں کرتے ہوئے رافیل طیاروں کو مار گرایا گیا، دشمن کی متعدد بیسز بشمول ایس 400 سسٹمز کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان نے ملٹی ڈومین وار فیئر کی صلاحیتوں کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان دنیا کی بہترین فوج ہے، دشمن پاکستانی افواج اور عوام کے درمیان دوری پیدا کرنا چاہتا ہے، ہم شہدا اور ان کے اہلِ خانہ کے بے حد شکر گزار اور مقروض ہیں، شہدا کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں، آپ شہدا کے وارث ہیں، اپنی زندگی کو ان کی یاد کے شایانِ شان بنائیں، آپ کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ دنیا کی ایک عظیم اور باوقار فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں، جو کسی سے کم نہیں، دشمن اپنے مذموم مقاصد کے لیے ہمارے عوام اور مسلح افواج کے درمیان دراڑ ڈالنے پر تلے ہوئے ہیں، پاکستان کا دفاعی نظریہ کریڈیبل ڈیٹرنس اور دائمی تیاری پر مبنی ہے، جس میں تمام صلاحیتوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پیشہ ور فوج روایتی میدان میں بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں، جنگ میں ہمارے ہتھیار زیادہ نقصان دہ ثابت ہوتے ہوئے بھارت کی جغرافیائی وسعت کا من گھڑت حفاظتی تصور ختم کر دیں گے، دشمن کو پہنچائے جانے والے فوجی و اقتصادی نقصانات بھارت کی توقعات سے کہیں زیادہ بڑھ کر ہوں گے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی فوجی قیادت کو خبردار کرتا ہوں نیوکلیئر انوائرمنٹ میں دونوں ممالک میں جنگ کے لیے گنجائش نہیں، پاکستان کے ساتھ بنیادی مسائل کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر حل کریں۔ ہم آپ کی بیان بازی سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوں گے، کسی بھی قسم کی چھوٹی سی اشتعال انگیزی کا بھی فیصلہ کن جواب دیں گے، آنے والی کشیدگی کی ذمے داری بالآخر پورے خطے، اس سے باہر کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتی ہے، دنیا سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے تشدد کے استعمال جیسے محرکات کی واضح تبدیلی دیکھ رہی ہے، پاکستان خطے میں کامیابی سے نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر ابھرا ہے۔غزہ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان نے بے پناہ کوششیں کیں، پاکستان دنیا میں اپنا مقام حاصل کر رہا ہے، غزہ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان نے بے پناہ کوششیں کیں۔فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ جنگ بندی جاری رہے گی، توقع کرتے ہیں غزہ کی انسانی بنیادوں پر امداد اور تعمیر نو کا عمل جاری رہے گا، توقع ہے کہ فلسطین کے لوگ اپنے وطن میں امن سے رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کب تک ظلم و جبر کا شکار رہیں گے اور حق خود ارادیت سے محروم رہیں گے، پاکستان کشمیر پر اپنے اصولی مقف پر ثابت قدم ہے، پاکستان کشمیریوں کی جائز جدوجہد آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فیلڈ مارشل پاکستان کے کے ساتھ دشمن کو دیں گے کے لیے قوم کی
پڑھیں:
جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شفیق اللہ صدیقی
جے یو پی (نورانی) جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک پاکستان میں نظام مصطفے کا قیام اور مقام مصطفے کا تحفظ ہے۔ پاکستان کے تمام سیاسی و معاشی مسائل کا حل صرف اور صرف اسلام میں ہے، پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور پاکستان تمام عالم اسلام کی قیادت و سیادت کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب کے انتخابات آج جامع مسجد سراجیہ سکینہ شریف، مدرسہ بدریہ رزاقیہ، البدری سٹاپ ملتان میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جمعیت علما پاکستان نورانی پروفیسر پیر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری کی میزبانی میں منعقد ہوئے۔ جس کی سرپرستی مرکزی رہنما علامہ حبیب اللہ قادری (آف رحیم یار خان) نے کی۔ انتخابات میں جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) صدر جنوبی پنجاب علامہ محمد ایوب مغل نورانی، سینیئر نائب صدر رانا مرید احمد ظہوری اور جنرل سیکرٹری پروفیسر حبیب اللہ ہارونی منتخب ہوئے۔ اس موقع پر صوبائی صدر جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) محمد ایوب مغل نورانی نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک پاکستان میں نظام مصطفے کا قیام اور مقام مصطفے کا تحفظ ہے۔ پاکستان کے تمام سیاسی و معاشی مسائل کا حل صرف اور صرف اسلام میں ہے۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور پاکستان تمام عالم اسلام کی قیادت و سیادت کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہماری پاک فوج ہمارے لیئے قابل فخر ہے۔ ہم اپنی فوج کے دست و بازو ہیں۔ اس موقع پر علامہ حبیب اللہ قادری نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اس اجلاس سے دلی خوشی حاصل ہوئی ہے۔ کارکنان کا جذبہ قابل دید ہے۔ ہم حضور خاتم النبیین احمد مجتبے محمد الرسول اللہ صلی اللہ علی حبیبہ محمد وآلہ وسلم کے دیوانے اور پروانے ہیں۔
اس موقع پر مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) پروفیسر پیر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہا کہ جمعیت علما پاکستان (نورانی) افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کے خلاف جتنی بھی قوتیں ہیں ہم ان کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہونگے۔ پاکستان فوج اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ سید عاصم منیر صاحب مسلم امہ کے قائد ہیں اور ہم ان کے ہمراہ امت مسلمہ کو یکجا کرنے کی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ اجلاس میں حاجی عاشق علی قادری، مولانا محمد اکبر، ڈاکٹر عباس سیالوی، رانا معین الدین کرنالی سعیدی، محمد وزیر احمد، علامہ صادق سیرانی، علامہ طارق ہاشمی، حافظ صدر رضا سعیدی، محمد ارشد سعیدی، محمد قطیبہ البدری، عبدالحمید البدری، قاری محمد اقبال ڈوگر، عبدالشبیر البدری ودیگر قائدین نے شرکت کی۔