مشقوں میں شرکت کیلئے پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
(احمدمنصور)پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر بلاک3 جنگی طیاروں پر مشتمل دستہ دو طرفہ فضائی مشق میں شرکت کےلیے آذربائیجان پہنچ گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ فضائی مشق انڈس شیلڈالفا میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچا ہے، پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاکستان سے آذربائیجان تک بلاتعطل پرواز مکمل کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پرواز کے دوران فضا میں ایئر ٹو ایئرری فیولنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا، پاک فضائیہ کے آئی ایل78ایریل ٹینکر نے فضا میں ری فیولنگ کاعمل انتہائی مہارت سے انجام دیا۔
مشق ’’انڈس شیلڈ الفا‘‘ کا مقصد دونوں برادر فضائی افواج کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ، حکمتِ عملی میں ہم آہنگی اور اشتراکی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے، اس مشق میں جدید فضائی جنگی حربوں، مشترکہ منصوبہ بندی اور آپریشنل عمل کو موجودہ ٹیکنالوجی اور بدلتی فضائی قوت کے تناظر میں پرکھا جائے گا۔
دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق
پاک فضائیہ کی اس مشق میں شمولیت علاقائی استحکام اور عالمی عسکری تعاون کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ پاکستانی فضائیہ کے اس عزم کا بھی اظہار ہے کہ وہ جدید جنگی تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بناتی رہے گی اور فضائی آپریشنز کے ہر شعبے میں اپنی روایتی برتری برقرار رکھے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ کے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔