نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کےلئے انٹرن شپ،ماہانہ55سے 65ہزار روپے ملیں گے
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور : پنجا ب حکومت نے نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ طلبہ کے لئے بڑا اعلان کردیا۔
میڈیا ذرائع کےمطابق پنجاب حکومت نے کالجوں کے انٹرن اساتذہ کیلئے 4 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کا وظیفہ پیکیج منظور کرلیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں 8 ہزار سے زائد انٹرن اساتذہ کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔اس انٹرن شپ پروگرام کے تحت ماہانہ وظیفہ 55 ہزار روپے سے 65 ہزار روپے دیا جائے گا۔
منصوبے کا مقصد نوجوان گریجویٹس اور انٹرمیڈیٹ سطح کے طلبہ کو کالجوں میں تدریسی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔انٹرمیڈیٹ سطح کے انٹرنز کو 7 ماہ تک ماہانہ 55 ہزار روپے جبکہ بی ایس سطح کے انٹرنز کو 10 ماہ تک ماہانہ 65 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
انٹرن شپ مکمل کرنے والے تمام شرکاء کو تجربے کے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے جائیں گے تاکہ ان کی پیشہ ورانہ قابلیت اور ملازمت کے مواقع میں اضافہ ہو۔پروگرام میں مساوی مواقع یقینی بنانے کیلئے 404 نشستیں اقلیتوں، 243 نشستیں معذور افراد اور 40 نشستیں خواجہ سراؤں کیلئے مخصوص کی گئی ہیں۔اس پروگرام کیلئے مجموعی طور پر 4.
حکومت پنجاب کے مطابق، ماہانہ وظیفہ انٹرنز کی مالی مشکلات کم کرے گا، انہیں تدریسی سرگرمیوں میں فعال شرکت کی ترغیب دے گا اور طویل المدتی تعلیمی کیریئر کیلئے تیار کرے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہزار روپے
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر
کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے جب کہ چاندی کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 212 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 4لاکھ 43 ہزار 562 روپے کی سطح پر آگئی۔
جس کے بعد فی 10 گرام سونے کی قیمت 428روپے کے اضافے سے 3لاکھ 80ہزار 282 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 85روپے کے اضافے سے 6ہزار 452روپے کے ساتھ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 73 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 531 روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی۔