وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کا ماہانہ وظیفہ مقرر کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
اجلاس میں پنجاب میں سائبر کرائم سیل کے قیام کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا، جبکہ لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کیخلاف کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ مذہبی حلقوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کے ان اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں نماز جمعہ اور دیگر نمازیں باجماعت ادا کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے ماہانہ وظیفہ مقرر کر دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ امام مسجد معاشرے کا انتہائی قابلِ احترام اور تکریم والا فرد ہے، اس لیے محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی ایک غیر مناسب عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب آئمہ کرام کی معاشی معاونت کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، تاکہ وہ دینی خدمات اطمینان کیساتھ سرانجام دے سکیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں مساجد کی تعمیر و مرمت کے منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ان منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر رائیونڈ تبلیغی اجتماع کیلئے رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کر لی گئی ہے، جبکہ گڑھوں کی بھرائی کا کام بھی مکمل ہوچکا ہے۔ اجتماع میں آنیوالے ارکانِ جماعت کی سہولت کیلئے خصوصی بس سروس بھی شروع کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اجتماع کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مریم نواز نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ خود جا کر آئمہ کرام سے ملاقات کریں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
اجلاس میں پنجاب میں سائبر کرائم سیل کے قیام کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا، جبکہ لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال کیخلاف کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ مذہبی حلقوں کی جانب سے وزیراعلیٰ کے ان اقدامات کو سراہا گیا ہے۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں نماز جمعہ اور دیگر نمازیں باجماعت ادا کی جا رہی ہیں۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ مسجد اللہ تعالیٰ کے گھر ہیں اور اس کا تقدس برقرار رکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے، جبکہ شرپسندی کیلئے مساجد استعمال کرنیوالوں کی نشاندہی ہر پرامن شہری کی ذمہ داری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اجلاس میں مریم نواز کی ہدایت گیا کہ
پڑھیں:
پنجاب پولیس کے صوبہ بھر میں کومبنگ آپریشنز اور موک ایکسرسائز
پنجاب پولیس نے لاہور سمیت پورے صوبے میں کومبنگ آپریشنز اور موک ایکسرسائز (فرضی مشقیں) کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد کومبنگ آپریشنز کیے گئے اور 50 لاکھ سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور
کومبنگ آپریشنز کے دوران 9 ہزار 155 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کے قبضے سے 177 کلاشنکوف، 700 رائفل، 5 ہزار پسٹل، 425 بندوقیں، 143 ریوالور اور 26 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
آئی جی پنجاب کے مطابق ہنگامی صورتحال میں پولیس ریسپانس کو مزید بہتر بنانے کے لیے لاہور سمیت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر فرضی مشقیں جاری ہیں۔ ان مشقوں میں پولیس بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکو 1122، ایلیٹ فورس اور دیگر سیکیورٹی ادارے و ایجنسیاں شریک ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملک دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کومبنگ آپریشنز اور فرضی مشقیں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں اور شر پسند عناصر کے تدارک کے لیے بھرپور ڈور ناکنگ کی جائے، اور صوبے سے باہر سے آنے والے تمام افراد کی پروفائلنگ اور ڈیٹا چیکنگ کی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب پولیس کومبنگ آپریشنز موک ایکسرسائز