بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار نے خودکشی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
بھارت میں ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار نے اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بالی ووڈ پیسے، شہرت اور طاقت کی چکاچوند نگری ہے لیکن یہاں زندگی اتنی آسان نہیں ہے۔ بھاری قیمت چکانا ہوتی ہے۔
کئی ایک نوجوان اداکاراؤن کو اپنی عزتوں تو کچھ اداکاروں کو اپنی زندگی کا خراج دینا پڑجاتا ہے۔
نوجوان اداکار سچن چاندواڑے بھی ایسے ہی ابھرتے ہوئے نوجوان تھے جنھوں نے نیٹ فلکس کی سیریز سے اپنی پہچان بنائی۔
25 سالہ سچن نے نہ صرف ممبئی میں بلکہ مراٹھی فلموں میں کامیابیاں اپنے نام کیں اور حال ہی میں آنے والی فلم (Asuravan) کا اعلان کیا تھا۔
آج جب وہ کافی دیر تک اپنے کمرے سے باہر نہ نکلے اور بار بار دستک کے باجود دروازہ نہ کھولا تو اہل خانہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے۔
سچن کو چھت کے پنکھے سے جھولتا پایا۔ اہل خانہ نے اداکار کو نیم مردہ حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا۔
ڈاکٹرز نے انھیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ سچن کو بچپن سے ہی اداکاری کا شوق تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار سچن کے کمرے سے خودکشی نوٹ نہیں ملا تاہم کیس کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے گی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میرے بیان پر کچھ لوگوں نے تیلی دکھا کر آگ بھڑکائی، ندا یاسر
پاکستانی اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں تنازع بننے والے اپنے بیان کو اچھالنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خیر میں نے اپنے بیان پر معذرت کرلی اب کسی کو دل برا نہیں رکھنا چاہیے۔
کراچی میں منعقدہ 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے وقت صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے سب سے پہلے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جو لباس پہنا ہے وہ کسی ڈیزائنر کا نہیں بلکہ خود بنایا ہے۔
ندا یاسر نے اپنے حالیہ تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اتنے سال سے شوز کررہی ہوں، اپنے ساتھ پیش آئے واقعات ویسے ہی سناتی ہوں جیسے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر سناتے ہیں، وہ بھی اسی طرح کی باتیں چل رہی تھیں مگر کچھ لوگوں نے تیلی لگا کر آگ لگا دی۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے اور اب کسی کو بھی مجھ سے اپنا دل میلا نہیں رکھنا چاہیے، مگر ایک بات ضرور ہے کہ ایسے وقت میں آپ کے دوستوں اور دشمنوں کا معلوم ہوجاتا ہے۔
یاسر حسین کے ساتھ فلم بنانے کے سوال پر ندا یاسر نے کہا کہ ابھی میں اور یاسر الگ الگ کام کر کے پیسے جمع کررہے ہیں جب بہت سارے پیسے ہوجائیں گے تو پھر فلم بنائیں گے۔