’ہر قسط کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں‘، بھارتی اداکار جونی لیور پاکستانی ڈرامے کے مداح نکلے
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
بالی ووڈ کے معروف اداکار جونی لیور نے پاکستانی ڈرامہ ’پامال‘ کی کہانی، اداکاری اور پروڈکشن کی تعریف کرتے ہوئے اسے انتہائی شاندار قرار دیا ہے۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں جونی لیور نے کہا کہ وہ اور ان کا پورا خاندان پاکستانی ڈرامہ ’پامال‘ کو بڑی دلچسپی سے دیکھتے ہیں اور ہر نئی قسط کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ’میری بیوی ہمیشہ کہتی ہے، کیا ڈائریکٹر ہے، کیا ڈائریکشن ہے‘۔
View this post on Instagram
A post shared by The Times of Drama (@timesofdrama)
اداکار نے ڈرامے کے ڈائریکٹر خضر ادریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا، آپ بہت اچھے ڈائریکٹر ہیں۔ جونی لیور نے ڈرامے کے مرکزی کرداروں صبا قمر اور عثمان مختار کی اداکاری کو بھی سراہا اور دعا کی کہ اللہ آپ کے ٹیلنٹ میں مزید اضافہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: ’امید ہے یہ اس وقت با وضو ہوں گے‘ نعمان اعجاز اور صبا قمر کے بولڈ سین پر صارفین کی شدید تنقید
واضح رہے کہ ڈرامہ ’پامال‘ پاکستانی معاشرتی مسائل کی عکاسی کرتا ہے، جس میں میاں بیوی کے تعلقات اور محبت کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ شادی کے بعد بعض اوقات شوہر اپنی بیوی کے حقوق محدود کر دیتا ہے اور اپنے مطالبات پورے کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔ اپنی دلچسپ کہانی اور معیاری پروڈکشن کی بدولت یہ ڈرامہ تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی اداکار جونی لیور، جو ’ہیرا پھری‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں، ماضی میں بھی پاکستانی فنکاروں جیسے عمران اشرف اور عمر شریف کی تعریف کر چکے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ پامال جونی لیور صبا قمر عثمان مختار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ پامال جونی لیور عثمان مختار جونی لیور
پڑھیں:
نامعلوم افراد نے شوٹنگ رکوادی، صائمہ کو 2 گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا، ہدایتکارہ سنگیتا
لالی ووڈ کی مشہور ہدایتکارہ سنگیتا نے نامعلوم افراد کی جانب سے ڈرامے کی شوٹنگ رکوانے پر مقدمہ درج کروا دیا۔
ہدایتکار سید نور اور دیگر کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سنگیتا نے بتایا کہ ان کے ڈرامے کی ریکارڈنگ کے دوران نامعلوم افراد نے سیٹ پر فنکاروں کو دھمکایا اور ہراساں کیا۔
ادکارہ سنگیتا کا کہنا تھا کہ 50 سال ہو گئے ہیں اس انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے۔ کچھ لوگوں نے اسلحے کے زور پر میری ٹیم کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ ادکارہ صائمہ کو 2 گھنٹے تک سیٹ پر یر غمال بنائے رکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے شیرا کوٹ تھانے میں مسلح افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے۔
ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا کہ ڈرامے میں نعمان اعجاز بھی تھے لیکن انہوں نے اس صورتحال کی وجہ سے کام نہیں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ احمد جہانگیر بلوچ نامی شخص کہتا ہے کہ میڈم اکیلے میں مجھ سے ملیں، یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
اداکارہ صائمہ کے شوہر اور معروف ہدایتکار سید نور نے شکوہ کیا کہ ہم لوگوں کو انٹرٹینمنٹ دیتے ہیں اور ہمیں کیا مل رہا ہے۔ میری بیوی کو ہراساں کیا گیا، اس نے بہادری سے مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری اپنی جنگ لڑ رہی ہے۔ اگر آئندہ کوئی واقعہ ہوا تو کون ذمہ دار ہوگا۔
سید نور نے کہا کہ پہلے لوگ ہمیں شوٹنگ نہیں کرنے دیتے تھے اب کالے کوٹ والے تنگ کر رہے ہیں۔