علیزے شاہ نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کردیں؟ اداکارہ کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔
گزشتہ چند برسوں سے علیزے شاہ نے اپنے انداز اور طرزِ زندگی میں نمایاں تبدیلی کی اور انسٹاگرام پر بھی بولڈ تصاویر، میوزک ویڈیوز اور فوٹو شوٹس شیئر کرتی رہی ہیں۔ تاہم حال ہی میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ اور افسردگی کے دور سے گزر رہی تھیں، جس دوران انہوں نے وہ تصاویر پوسٹ کیں جس پر وہ شرمندہ ہیں۔
علیزے شاہ نے ایک حالیہ ویڈیو بیان میں بتایا کہ انہوں نے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں کیونکہ اب انہیں ان پر شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک مشکل وقت سے گزر رہی تھیں اور اب کچھ عرصے کے لیے وقفہ لینا چاہتی ہیں۔
A post common by Showbiz Spy (@showbizspy_)
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے فیصلے کا احترام کیا اور مثبت ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’اللہ انہیں ہدایت دے، وہ بہتر بننے کی کوشش کر رہی ہیں، ان پر تنقید نہ کریں‘۔
یاد رہے کہ علیزے شاہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا کو خیر باد کر چکی ہیں تاہم وہ گزشتہ کچھ دنوں سے دوبارہ انسٹاگرام پر متحرک نظر آرہی تھیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل علیزے شاہ شاہ نے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔