data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی کو سونے کی چڑیا سمجھ رکھا ہے، کراچی سے وسائل تو لیتی ہے اہل کراچی کے مسائل حل نہیں کرتی، بلدیاتی اداروں کے اختیارات و وسائل نچلی سطح پر منتقل کرنے کو تیار نہیں، ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے اور سندھ کے بجٹ کا 95فیصد حصہ فراہم کرنے والے شہر کے عوام اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شکار اور آدھا شہر پینے کے پانی سے محروم ہے، ٹینکر مافیا کا راج ہے، ٹرانسپورٹ میسر نہیں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ملیر کالا بورڈ پر ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے امیر ضلع ائیر پورٹ محمد اشرف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

منعم ظفر خان نے کہاکہ سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہوئی ہیں، انفرا اسٹرکچر تباہ حال اور سندھ حکومت بھاری ای چالان کرنے میں لگی ہوئی ہے، پنجاب میں جو چالان 200 روپے کا ہے سندھ حکومت نے کراچی میں 5000 روپے کا کر دیا ہے، اجتماعی جدو جہد کے ذریعے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ جماعت اسلامی اہل کراچی کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کی جدو جہد جاری رکھے گی ۔21تا 23نومبر مینارِ پاکستان لاہور میں “بدل دو نظام” کے عنوان سے منعقد ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی “اجتماع عام” ملک میں ظلم اور استحصال کے نظام کے خلاف اور عدل و انصاف کے قیام کی جدو جہد میں ایک اہم سنگ ِ میل ثابت ہوگا، اہل کراچی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ “اجتماع عام” میں شرکت کریں۔

 منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کل بھی اس شہر کے لوگوں کی توانا آواز تھی آج بھی اہل کراچی کے حقوق کے لیے جدوجہد کررہی ہے، ہم نے شہر کی بہتری کے لیے مختلف عوامی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، جو عوام کی خدمت کے ساتھ دین کی دعوت اور فہم بھی پہنچارہی ہیں، اجتماعی جدوجہد کے نتیجے میں ترقی کی درواز ے کھل جاتے ہیں اور لوگوں کے مسائل حل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی فائلیں پھینک کر جانے والی نہیں بلکہ خدمت کرنے والی جماعت ہے، نعمت اللہ خان نے اس شہر کو کے تھری کا منصوبہ دیا، آج 22سال ہوچکے لیکن کے فور منصوبہ بننے کا نام نہیں لے رہا ، 25ارب کا یہ منصوبہ آج 126ارب تک پہنچ گیا ہے ،شہر میں سیوریج کا نظام تباہ حال ہے ، جماعت اسلامی سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی اہل کراچی

پڑھیں:

اسموگ سے پیدا ہونے والے طبی مسائل، ڈائیٹ سمیت چند آسان گھریلو تدابیر

اسموگ ہر سال کا مسئلہ ہے تاہم اس دوران چند نہایت آسان تدابیر اپنا کر ہم اس ے پیدا ہونے والے صحت کے مسائل مع سے بچ سکتے ہیں۔

سب سے پہلی تو یہ تدابیر اپنائیں کہ پورا دن تھوڑا تھوڑا پانی پیتے رہیں اور زیادہ بہتر ہے کہ پانی کا درجہ حرارت نارمل ہو۔ مزید برآں گرم مشروبات زیادہ لیں تو یہ اور بھی اچھا ہوگا۔

اسی طرح گھر سے باہر ناشتہ کیے بغیر نہ نکلیں۔ کیونکہ جب ہم ناشتہ کرتے ہیں تو ہمارا مدافعتی نظام تیزی سے بوسٹ کرجاتا ہے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ 7 سے 8 گھنٹے بھوکے نہ رہیں۔

اسی طرح جب بھی گھر سے باہر نکلیں تو خود کو اچھی طرح ڈھانپ کر نکلیں اور اگر دفتر جارہے ہوں تو دفتر پہنچتے ہی وضو کرلیں تاکہ ناک اور گلے سے اسموگ کے اثرات صاف ہوجائیں۔ ایسے ہی جب گھر واپس جائیں تو پہلے پہلے نہالیں اور اسٹیم لیں۔

جب رات کو آپ سونے کیلئے لیٹیں تو سونے سے پہلے ٹھنڈا جوس، پانی یا دودھ نہ لیں۔ کوئی بھی مشروب ہو، کوشش کریں گرم ہو۔ دن کو سونے سے پہلے اور رات کو سونے سے پہلے کوئی نہ کوئی اپنی پسند کا مشروب لیں بھلے تھوڑی مقدار میں۔ 

متعلقہ مضامین

  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شہر میں خونی ڈمپر و ٹینکرز سے بڑھتی اموات ، ای چالان کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے و حکومتی نااہلی و بے حسی کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کررہے ہیں
  • اہل کراچی کے مسائل حل نہ کیے تو شہر خاموش نہیں رہے گا، منعم ظفر کا19دسمبر کوشہر بھر میں دھرنوں کا اعلان
  • جماعتِ اسلامی کراچی کا نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا
  • جماعت اسلامی کراچی کا ہیوی ٹریفک سےقیمتی جانوں کے ضیاع پر نمائش چورنگی پر دھرنا
  • کراچی میں خونی ڈمپر راج! منعم ظفر کا بڑا اعلان
  • ٹینکر کی ٹکر سے معصوم بچہ جاں بحق، جماعت اسلامی کاآج نمائش چورنگی پر دھرنے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا ڈمپر و ٹینکرز سے اموات کیخلاف کل نمائش چورنگی پر دھرنے کا اعلان
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نارتھ کراچی بابا موڑ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے عثمان پبلک اسکول سسٹم فرسٹ ایئر کے طالب علم عابد رئیس کے والد سے ملاقات اور دعائے مغفرت کررہے ہیں
  • جماعت اسلامی کا  ہیوی ٹریفک حادثات اور ای چالان کیخلاف 13 دسمبر کو دھرنے کا اعلان
  • اسموگ سے پیدا ہونے والے طبی مسائل، ڈائیٹ سمیت چند آسان گھریلو تدابیر