ایک مائنس ہوا تو کوئی بھی باقی نہیں بچے گا‘ بیرسٹرگوہرکا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر ایک مائنس ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا، حالات بھی آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ کاروباری دنیا نہیں ہے کہ 2 میں سے ایک مائنس کرو تو ایک رہ جائے گا، اگر ایک مائنس ہوا تو اس کے بعد ایک بھی باقی نہیں رہے گا، خان صاحب کی بہنوں پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، “Enough is enough”۔ انہوں نے کہا ہے کہ خان صاحب سے ملاقاتوں کی اجازت نہیں ہے جو ملاقاتوں کے لیے آتا ہے اس پر واٹر کینن کا استعمال کیا جاتا ہے، اگر وہ 2 گھنٹے تک اور بیٹھے رہتے تو ملک اور قوم کا کیا نقصان ہو جاتا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آپ یہ بہانہ لگا رہے ہیں کہ خان کی ٹویٹ کی وجہ سے ملاقات نہیں ہو رہی، کیا بشریٰ بی بی کی فیملی پریس کانفرنسز کر رہی ہے ان کی ملاقاتیں کیوں نہیں کروا رہے؟ انہوں نے کہا ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے کچھ نہیں ہوگا لیکن پھر ایسا ہو گا جو کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوگا، ہم سسٹم کا حصہ اس لیے ہیں تاکہ ملک میں جمہوریت برقرار رہے، ہم اس وقت تین کروڑ عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ روز صوبائی اسمبلی میں ایک قرار داد منظور ہوئی ہے، آپ اس مرتبہ فیڈریشن کے یونٹس کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر رہے ہیں، آپ پی ٹی آئی پر کیا بین لگانے جا رہے ہیں؟ ابھی تک تو اپ نے سرٹیفکیٹ ہی نہیں قبول کیا، اگر یہی حالات رہے تو مہینے میں بھی حالات آپ کے کنٹرول میں نہیں آئیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ ایک مائنس رہے ہیں
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں ان ہاؤس تبدیلی سامنے نظر آئے گی، شیر افضل مروت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-1-2
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں گورنر راج لگنے کی دیر ہے ان ہاؤس تبدیلی سامنے نظر آئے گی۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس رات علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹایا گیا اس رات کے پی ہاؤس میں 30 سے 35 ایم پی ایز انہیں یہ کہہ رہے تھے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ استعفامت دیں۔ اب گورنر راج لگنے کی دیر ہے تو ان ہاؤس تبدیلی سامنے نظر آئے گی کیوں کہ جس سیاست پر اب یہ چلے گئے ہیں یہ تعداد 35 سے بڑھ جائے گی۔شیر افضل مروت کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ جو معاملات ہیں اور پی ٹی آئی کی جو قیادت بنی ہوئی ہے یہ قیادت ہے نہیں، جو ڈی چوک کے نعرے لگا رہے تھے وہ اب کوہاٹ پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا جیل کے سامنے جائے گا ،میں دیکھ رہا ہوں منگل کو عمران خان کی بہنیں بھی اڈیالہ جیل نہیں جائیں گی، یہ کوئی حکمت عملی نہیں ہے بلکہ ان کے ڈر کا حصہ ہے کیوں کہ انہوں نے دھمکی دی ہے کہ کوئی آئے گا تو دیکھیں گے، اس لیے کوئی جائے گا ہی نہیں۔