پاکستان میں ای ویزا نظام متعارف کرا رہے ہیں، برطانوی ہائی کمشنر
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے برطانوی ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ای ویزا کو موجودہ پاسپورٹ سے لنک کرنا نہ بھولیں۔ یہ مشورہ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی 15 جولائی کی ایک پوسٹ کو بھی مارک کیا جس میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ پاکستان میں ای ویزا کا نظام متعارف کرا رہا ہے، ای ویزا کا نظام 6 ماہ سے زیادہ عرصے کے طلبہ اور کارکنان کے ویزا کیلیے ہوگا، نظام ’’سادہ اور محفوظ‘‘ ہوگا اور اس کے ذریعے افراد اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکیں گے۔ آج انہوں نے اس پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب آپ سفر کرنے کا ارادہ کریں تو اپنے ای ویزا کو موجودہ پاسپورٹ سے لنک کرنا نہ بھولیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نوشہروفیروز جیل میں قید قیدی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پڈعیدن (نمائندہ جسارت)نوشہروفیروز جیل میں قید ملزم شاہد حسین مجیدانو دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز جیل میں قید لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں گرفتار ملزم شاہد حسین ولد طالب حسین مجیدانو دل کا دورہ پڑنے کے باعث فوت ہو گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق قیدی کو اچانک طبی تکلیف ہوئی، جس کے بعد اسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔واقعے کے بعد جیل انتظامیہ نے مرحوم کی لاش ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے لیٹر کے ساتھ سول اسپتال نوشہرو فیروز روانہ کی، جہاں سول جج کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔جیل حکام کے مطابق شاہد حسین کے خلاف پدعیدن تھانے میں مقدمہ درج تھا اور معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت تھا۔ پوسٹ مارٹم مکمل ہونے اور قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔سول اسپتال میں موجود ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی اصل وجہ سے متعلق تفصیلی میڈیکل رپورٹ جاری کی جائے گی، جبکہ ورثا کی جانب سے مزید تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔